ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےکہا- ٹک ٹاک پر پابندی سے گلوان وادی چھوڑدے گی چینی فوج

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2020 02:56 PM IST
  • Share this:
محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےکہا- ٹک ٹاک پر پابندی سے گلوان وادی چھوڑدے گی چینی فوج
محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نےکہا- ٹک ٹاک پر پابندی سے گلوان وادی چھوڑدے گی چینی فوج

سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔

بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔ التجا مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی۔ کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کیا گھر میں گھس کے مارا'۔


التجا مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی۔
التجا مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی۔


دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا۔
First published: Jun 30, 2020 01:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading