ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان، محبوبہ مفتی نے بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پی ڈی پی کی صدر اورسابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بی جے پی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 20, 2020 04:04 PM IST
  • Share this:
شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان، محبوبہ مفتی نے بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان، محبوبہ مفتی نے بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات۔ فائل فوٹو

سری نگر: پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف معیارات اپنا رہا ہے۔ شوپیاں کے بال پورہ انتخابی حلقے میں ووٹنگ کی زیادہ شرح درج ہونے کی بنا پر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بی جے پی کی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے‘۔



دریں اثنا پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ایک رکن عوامی نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ بانڈی پورہ کے دو انتخابی حلقوں میں انتخابات ہوئی دھاندلیوں کے پیش نظر دوبارہ پولنگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس مطالبے کو مسترد کیا گیا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے آٹھ مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوئی اور ووٹ شماری ماہ رواں کی 22 تاریخ کو ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 04:04 PM IST