ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی نےکہا- ہندوستان اور پاکستان کی رنجشوں کو ختم کر کے کشمیرکا حل تلاش کریں

پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ رنجشوں کو یکطرف کر کے کشمیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 19, 2021 09:44 PM IST
  • Share this:
محبوبہ مفتی نےکہا- ہندوستان اور پاکستان کی رنجشوں کو ختم کر کے کشمیرکا حل تلاش کریں
محبوبہ مفتی نےکہا- ہندوستان اور پاکستان کی رنجشوں کو ختم کرکے کشمیر کا حل تلاش کریں

سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے لئے اچھا موقع ہےکہ وہ رنجشوں کو یکطرف کر کے کشمیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے وسائل ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبودی پر صرف کرنے چاہئے۔

موصوفہ ان باتوں کا اظہار جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کہ ہندوستان اور پاکستان کے لئے وقت آیا ہے کہ وہ ماضی کو دفنا کر آگے بڑھیں، کے رد عمل میں کیا۔


محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: 'ہندوستان اور پاکستان کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ رنجشوں کو یکطرف کر کے کشمیر کا دیرپا حل تلاش کریں۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر سبقت لینے کے لئے بہت بڑا فوجی بجٹ ہے جبکہ ان ہی وسائل کو مشترکہ چیلنجز جیسے غربت، تعلیم اور صحت عامہ پر صرف کیا جا سکتا ہے'۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 08:50 PM IST