سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اننت ناگ کے منگہال برج کے نزدیک ایک ناکے پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک مزدور کے گھر جانے سے روکنے کے لئے مجھے ہفتے کے روز ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند چاہتی ہے کہ ہم صرف منتخب ہلاکتوں کی ہی مذمت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں ہفتہ کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہیں۔
محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا: ’مجھے آج ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا۔ میں آج سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک عام شہری کے گھر جانا چاہتی تھی۔ حکومت ہند چاہتی ہے کہ ہم منتخب ہلاکتوں کی مذمت کریں وہ (حکموت ہند) ان ہی معاملوں میں مشتعل ہوجاتے ہیں جن میں لوگوں کو گروہوں میں منقسم کرنے کے لئے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے‘۔
Under house arrest for the umpteenth time today. Wanted to visit the family of the innocent civilian shot dead by CRPF. GOI wants us to selectively condemn killings. They are outraged only in cases where hate politics can be lapped up to polarise people. https://t.co/EtppAfMbKl
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 9, 2021
The situation in J&K has gone from bad to worse. My fears are compounded by the fact that instead of course correction, GOI will continue its muscular policy to reap political dividends in elections. Case in point being the upcoming UP polls.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 9, 2021
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔