ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر این آئی اے کی چھاپہ ماری آزادی اظہارکو دبانےکی مثال: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے معروف حقوق انسانی کارکن خرم پرویز اور روزنامہ گریٹرکشمیر کے دفتر پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ این آئی اے بی جے پی کی 'پالتو ایجنسی' بن کر اختلاف رائے رکھنے والوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 28, 2020 04:36 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر این آئی اے کی چھاپہ ماری آزادی اظہارکو دبانےکی مثال: محبوبہ مفتی
جموں وکشمیر این آئی اے کی چھاپہ ماری آزادی اظہارکو دبانےکی مثال: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے معروف حقوق انسانی کارکن خرم پرویز اور روزنامہ گریٹرکشمیر کے دفتر پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ این آئی اے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 'پالتو ایجنسی' بن کر اختلاف رائے رکھنے والوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ہند کی طرف سے آزادی اظہار و اختلاف رائے کا گلہ دبانے کی ایک اور مثال ہے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: 'حقوق انسانی کارکن خرم پرویز اور گریٹر کشمیر کے دفتر پر این آئی اے کے چھاپے حکومت ہند کی طرف سے آزادی اظہار و اختلاف رائے کا گلا دبانے کی ایک اور مثال ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ این آئی اے بی جے پی کی پالتو ایجنسی بن کر ان لوگوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے، جو بی جے پی کے ہاں میں ہاں نہیں ملاتے ہیں'۔



پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا: 'ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر میں زمین اور دیگر وسائل کو لوٹا جار ہا ہے، حکومت ہند میڈیا سے ذیباطیس اور یوگا پر اداریے لکھانا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے "سب کچھ ٹھیک" کے نعرے کے تحت سچائی سب سے زیادہ نشانہ بنی ہوئی ہے۔ جو صحافی "گودی میڈیا" کا حصہ نہیں بننا چاہتا ہے، اس کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے'۔



قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے بدھ کے روز سری نگر میں معروف حقوق انسانی کارکن خرم پرویزکی سونہ وارعلاقے میں واقع رہائش گاہ اور انگریزی روزنامے گریٹر کشمیر کے سری نگر کی پریس کالونی میں واقع دفترکے علاوہ چند صحافیوں کی رہائش گاہوں اور کم از کم تین غیر سرکاری تنظمیوں کے دفاتر پر بھی چھاپہ ماری کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 28, 2020 04:23 PM IST