ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے کہا- گپکار الائنس کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں بدگمانیاں

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ برائے (پی اے جی ڈی) کو بدنام کرنے کے لئے جان بوجھ کر بد گمانیاں پھیلائی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے دلی کی ٹانگیں لڑ کھڑا رہی ہیں لہذا آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے کہا- گپکار الائنس کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں بدگمانیاں
گپکار الائنس کو بدنام کرنے کے لئے بدگمانیاں پھیلائی جا رہی ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ برائے (پی اے جی ڈی) کو بدنام کرنے کے لئے جان بوجھ کر بد گمانیاں پھیلائی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی سے دلی کی ٹانگیں لڑ کھڑا رہی ہیں لہذا آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔




محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کی جانے والے سختیوں سے ہمارا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر چند ٹویٹس میں کیا۔ ان کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ پیپلز الاینس برائے گپکار اعلانیہ (پی اے جی ڈی) سے متعلق غیرضرور قیاس آرائیوں کے بیچ ،میں کچھ چیزوں کو واضح کرنا چاہتی ہوں ۔اس عظیم اتحاد کا مقصد چھوٹے انتخابی فائدے نہیں بلکہ یہ اتحاد ایک بڑے مقصد کے لئےمحو جدوجہد ہے یعنی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی‘۔ موصوفہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی کا بی جے پی اور ان کے ہمنواؤں کو جمہوری اداروں پر قابض ہونے سے دور رکھنے کا مقصد پورا ہوا ہے۔



جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پی اے جی ڈی کو بدنام کرنے کے لئے جان بوجھ کر بدگمانیاں پھیلائی جا رہی ہیں کیونکہ عوام نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بھاری اکثریت سے ہمیں ووٹ دیا۔ اس سے قطع نظر کہ کس نے کتنی نشستوں پر چناؤ لڑا۔ بی جے پی اور ان کے ہمنواؤں کو جمہوری اداروں پر قابض ہونے سے دور رکھنے کا ہمارا مقصد پورا ہوا‘۔



محبوبہ مفتی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’پی اے جی ڈی کی وجہ سے دلی کی ٹا نگیں لڑ کھڑا رہی ہیں اور ظاہر ہے کہ آنے والے دنوں میں بدگمانیوں کی اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔ پی ڈی پی کے بہت سے رہنما پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ سختیوں میں مزید اضافہ ہوگا، لیکن یہ ہمارے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے‘۔ واضح رہے کہ پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ پی اے جی ڈی نے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدواروں کو میدان میں اتار کر دیگر اتحادی جماعتوں کے لئے مضحکہ خیز صورتحال پیدا کر دی ہے بلکہ ان کی توہین بھی کی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 12, 2021 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading