جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے کہا- بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے کہا- بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کرکہا کہ بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ بلکہ کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پر امن طریقے سے جد وجہد کی جانی چاہئے۔
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز جنوبی ضلع پلوامہ میں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا: ’بات چیت کے بغیر کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہے جس طرح چین کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ سیز فائز پر بات چیت ہوئی اسی طرح جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بھی بات چیت شروع ہونی چاہئے تاکہ یہاں خون خرابہ بند ہوسکے‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا: ’بندوق اور پتھر سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے جموں وکشمیر کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرنے کے لئے پر امن طریقے سے کوششیں کریں تاکہ ہمارے جو ہزاروں نوجوان چاہئے وہ سیکورٹی فورسز ہوں نوجوان ہوں یا عام لوگ ہوں کا خون رائیگاں نہ ہوسکے’۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔