سری نگر: جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت گپکار اتحاد سے خوفزدہ ہوگئی ہے۔ کیونکہ اگر ہم ایک ساتھ آتے ہیں تو وادی میں ان کا خطرناک منصوبہ ناکام ہوجائے گا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر وادی میں مرکزی حکومت کی پالیسی ناکام رہی ہے اور انہیں پھر سے اٹل بہاری واجپئی اور مفتی محمد سعید کی پالیسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑے گا۔ کشمیر وای سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد سے ہی محبوبہ مفتی مسلسل بی جے پی حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔
27 مئی کو محبوبہ مفتی دہشت گردوں کی گولی کی شکار ہوئی امرین بھٹ کی فیملی سے ملنے پہنچیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کرکے مرکز کے زیر اتنظام ریاست کی انتظامیہ کو نشانے پر لیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے کسی نے بھی امرین بھٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔ بی جے پی نے کشمیر میں ایسے حالات بنا دیئے ہیں، جو دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔
وہیں محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کو لے کر بھی بی جے پی پر تنقید کی تھی اور اسے بی جے پی کی توسیع قرار دی تھی۔ انہون نے الزام لگایا کہ اس میں عوامی آبادی کی بنیاد پر نظر انداز کی گئی اس لئے ہم اسے سرے سے خارج کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ روز جموں وکشمیر کی خصوصی عدالت نے محبوبہ مفتی کی بہن روبینہ سعید کو سمن جاری کیا تھا۔ انہیں 1989 میں ہوئے ان کے اغوا سے جڑے معاملے میں 15 جولائی کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ اغوا کے اس حادثہ کو یٰسین ملک کی تنظیم نے انجام دیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں حال ہی میں دہلی کی این آئی اے کورٹ نے یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔