உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K Newsa: پی ڈی پی کا اہم اجلاس منعقد، محبوبہ مفتی نے کہا: واجپئی کی پالیسی اپنائے سرکار 

    J&K Newsa: پی ڈی پی کا اہم  اجلاس منعقد، محبوبہ مفتی نے کہا واجپائی کی پالیسی اپنائے سرکار 

    J&K Newsa: پی ڈی پی کا اہم  اجلاس منعقد، محبوبہ مفتی نے کہا واجپائی کی پالیسی اپنائے سرکار 

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس آج گُپکار روڑ پر واقع محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سبھی سنئیر لیڈر موجود رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    سری نگر : جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس آج گُپکار روڑ پر واقع محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سبھی سنئیر لیڈر موجود رہے۔ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس موقع پر کہا کہ اجلاس کے دوران مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرکے کشمیر کے بیرونی زاویہ کو دیکھا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اٹل بہاری واجپئی اور منموہن سنگھ کی راہ پر چلنا ہوگا تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کو راحت مل سکے۔ انہوں نے کشمیر میں تشدد کے دوران شہریوں اور خاص طور سے کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو صرف ووٹ بٹورنے کے لئے استعمال کیا ہے اور ان کی باز آبادکاری کے لئے کوئی ثمر آور  کوشش نہیں کی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں 22-2021 کے دوران اسکولوں کے اندراج میں 14.5 فیصد اضافہ، جانیے تفصیل


    انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی بجائے دھونس اور دباو کا استعمال کیا ہے، جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ کشمیر میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا ذکر کرتے ہوئے مجبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ سیکورٹی کے نام پر کئی مرتبہ نوجوانوں کو بغیر کسی ٹرائل کے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور کچھ ایسے بھی واقعات ہیں، جہاں ملی ٹنٹوں کے رشتہ داروں کو بھی آپریشن کیا جارہا ہے جو کسی بھی حال میں جائز نہیں ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: استعفیٰ کے بعد غلام نبی آزاد کی جموں میں پہلی ریلی، دکھائیں گے طاقت


    مجبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہتھیار اٹھاتا ہے تو اس کے لئے اس کے رشتہ داروں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے محبوبہ مفتی نے احتراز کیا لیکن کہا کہ وہ کسی بھی ایسی جماعت کے ساتھ جُڑنے کے لئے تیار ہے، جو کشمیری عوام کی عزت نفس اور تشخص کیلئے لڑنا چاہتی ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: