جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں سبھی خاندانوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ بنانے کا منصوبہ کشمیر کے لوگوں کی زندگی پر پکڑ کومضبوط کرنے کے لیے سرویلنس کی پالیسی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیر لوگوں کو گہرے شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور مجوزہ منصوبہ بڑھتے بھروسے میں خسارے کی علامت ہے۔ خاص طور سے 2019 کے بعد جب جموں اور کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو برخاست کردیا گیا تھا۔ محبوبہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا، جموں کشمیر کے رہائشیوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ بنانا 2019 کے بعد سے بڑھتے بھروسے میں کمی کی علامت ہے۔ کشمیریوں کو گہرے شک کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اور یہ ان کی زندگی پر لوہے کی پکڑ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اور سرویلنس کی منصوبہ بندی ہے۔
خاص طور سے، جموں اور کشمیر میں سبھی خاندانوں کے لیے منفرد شناختی کارڈ بنانے کے منصوبہ کا آغاز حال ہی میں کٹڑا میں ای گورننس پر ایک قومی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ یہاں جموں اور کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ڈیجیٹل جموں کشمیر وژن دستاویز کو ریلیز کیا۔
انتظامیہ نے کہا کہ منصوبے کے پیچھے کا مقصد مختلف سماجی فلاحی اسکیمات کے اہل لوگوں کا آسانی سے انتخاب ہے۔ ڈیٹابیس جموں کشمیر میں ہر خاندان کی پہچان کرے گا اور ڈیجیٹل فارمیٹ میں خاندان کے اتفاق کے ساتھ خاندان کا بنیادی ڈیٹا جمع کرے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔