உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زرعی قوانین کے بعد جموں وکشمیر پر فیصلہ واپس لے مودی حکومت: محبوبہ مفتی کا بڑا مطالبہ

    زرعی قوانین کے بعد جموں وکشمیر پر فیصلہ واپس لے مودی حکومت: محبوبہ مفتی

    زرعی قوانین کے بعد جموں وکشمیر پر فیصلہ واپس لے مودی حکومت: محبوبہ مفتی

    Jammu Kashmir Latest News: محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ’زرعی قوانین کو واپس لینے اور معافی مانگنے کا فیصلہ قابل تحسین قدم ہے، بھلے ہی یہ انتخابی مجبوریوں اور الیکشن ہارنے کے خوف سے پیدا ہوا ہو۔ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کو ووٹ کے لئے باقی ہندوستان میں لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین (3 Farm Laws) کو واپس لینے کے بعد سبھی سیاسی رہنماوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے جمعہ کو کہا کہ تین متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے کا مرکز کا فیصلہ قابل استقبال ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت اگست 2019 سے جموں وکشمیر میں کی گئی غلطیوں میں سدھار کرے گی اور غیرقانونی  تبدیلیوں کو واپس لے گی۔

      محبوبہ مفتی نے زرعی قوانین سے متعلق کہی یہ بات

      محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا، ’زرعی قوانین کو واپس لینے اور معافی مانگنے کا فیصلہ قابل تحسین قدم ہے، بھلے ہی یہ انتخابی مجبوریوں اور الیکشن ہارنے کے خوف سے پیدا ہوا ہو۔ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کو ووٹ کے لئے باقی ہندوستان میں لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیریوں کو سزا دینے اور ان کی تذلیل کرنے سے ان کے بنیادی ووٹروں کو اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

      آرٹیکل 370 ہٹانا بی جے پی کا غلط فیصلہ

      سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ نے الزام لگایا کہ پانچ اگست، 2019 کو آئین کے دفعہ 370 (Article 370) کے بیشتر التزامات ختم کرنے اور اس وقت مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے کا بی جے پی کا فیصلہ صرف اپنے رائے دہندگان کو خوش کرنے کے لئے لیا گیا تھا۔

      غلطیوں کو سدھارے گی حکومت

      جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، جموں وکشمیر کو توڑنے اور حقوق سے محروم کرنے کے لئے ہندوستانی آئین کی توہین صرف اپنے رائے دہندگان کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ مجھے امید ہے کہ وہ یہاں بھی غلطیاں سدھاریں گے اور اگست 2019 سے جموں وکشمیر کے لئے غیرقانونی تبدیلیوں کو پلٹ دیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: حیدر پورہ انکاونٹر پر سوال اٹھانے کے بعد محبوبہ مفتی نظربند کر دیا گیا


      نظر بند ہیں محبوبہ مفتی

      محبوبہ مفتی ان دنوں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی تب نظر بند کیا گیا، جب انکاونٹر کی مخالفت میں سری نگر کی پریس کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے جا رہی تھیں۔ ان پر وادی میں ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔ جب سے جموں وکشمیر میں فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا شروع کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے مرکز پر اپنا حملہ تیز کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: