உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: وادی کے بیشتر علاقوں میں میلہ کھیر بھوانی کی تقریبات رہی پھیکی، جانیے کیوں

    J&K News: وادی کے بیشتر علاقوں میں میلہ کھیر بھوانی کی تقریبات رہی پھیکی، جانیے کیوں

    J&K News: وادی کے بیشتر علاقوں میں میلہ کھیر بھوانی کی تقریبات رہی پھیکی، جانیے کیوں

    Jammu and Kashmir : حالیہ ٹارگٹ کلنگز اور موجودہ نامساعد حالات کے چلتے آج میلہ کھیر بھوانی کی تقریبا سبھی تقریبات منسوخ کی گئیں۔ ماتا تریپور سندری استھاپن دیوسر میں میلہ کھیر بھوانی کا تہوار اور تقریبات منسوخ کی گئیں، جبکہ میلے کی مناسبت سے سخت سیکورٹی بندوبست کیے گیے تھے ۔

    • Share this:
    کولگام: حالیہ ٹارگٹ کلنگز اور موجودہ نامساعد حالات کے چلتے آج میلہ کھیر بھوانی کی تقریبا سبھی تقریبات منسوخ کی گئیں۔ ماتا تریپور سندری استھاپن دیوسر میں میلہ کھیر بھوانی کا تہوار اور تقریبات منسوخ کی گئیں، جبکہ میلے کی مناسبت سے سخت سیکورٹی بندوبست کیے گیے تھے ۔ تاہم مندر پر کوئی ہون یا پوجا پارٹ نہیں کی گئی جبکہ مندر میں میلے کے حوالے سے کوئی تقریب بھی نہیں ہوئی۔ ساتھ ہی میڈیا اور مقامی مسلمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عاید کردی گئی تھی۔ تاہم مقامی کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں میں صورتحال کے چلتے کافی مایوسی اور پریشانی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : ڈی ڈی سی حلقہ لارنو کیلئے تیسری مرتبہ ہوئی ووٹوں کی گنتی، جانئے اب کس کو ملی جیت


    مشتاق احمد نامی مقامی باشندے کے مطابق انہیں آج کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مندر میں کشمیری پنڈتوں کی غیر حاضری سے انہیں چوٹ پہنچی ہے ۔ ان کے مطابق آج تک کیسے بھی حالات رہے ہوں، مگر مندر میں حاضری دی گئی تھی۔ ادھر اشوک پنڈت نامی مقامی کشمیری پنڈت کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اور ڈر و خوف کی وجہ سے کشمیری پنڈتوں کی میلہ کھیر بھوانی میں حاضری نا کے برابر ہے ۔ تاہم انہیں روایتی بھائی چارے پر بھروسہ ہے اور حالات جلد ٹھیک ہوں گے ۔ انہوں نے روایتی بھائی چارے کو قائم رکھنے پر زور دیا۔ بی جے پی کے مقامی لیڈر عابد حسین خان نے مندر میں اگرچہ حاضری دی ۔ تاہم ان کے مطابق حالیہ ہلاکتوں نے ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہے، جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : سیکورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ناپاک کوشش کو بنایا ناکام


    ادھر میلہ کھیر بھوانی کی تقریبات کے سلسلے میں آج استھاپن واقع منزگام کولگام میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہون اور پوجا پارٹ کا اہتمام عمل میں لایا گیا، جس میں مقامی کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا ۔ نامساعد حالات کے چلتے عقیدت مندوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور بہت کم عقیدت مندوں نے مندر میں حاضری دی اور امن و امان دعا کی۔

    دریں اثناء ویسو قاضی گنڈ میں مقیم کشمیری پنڈت ملازمین نے آج میلہ کھیر بھوانی کے سلسلے میں کسی بھی استھاپن پر حاضری دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کیا۔ انہوں نے کالونی میں دستیاب رکھے گیے سرکاری ٹرانسپورٹ کا بھی بائیکاٹ کیا اور کہا کہ جب تک کہ ان کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا ہے، تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ کشمیری پنڈت ملازم سنجے کول نے کہا کہ وہ ماتا کے دربار میں حاضری نا دینے کے لیے معذرت ظاہر کررہے ہیں ۔ تاہم ریلوکیشن کے علاوہ انہیں کچھ منظور نہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: