உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردحملے میں زخمی ہوئے2غیر مقامی افراد میں سے 1کی موت،12نومبرکو کی گئی تھی فائرنگ

    Youtube Video

    اترپردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والے چھوٹو رام آج سرینگر صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ جبکہ حملے میں زخمی ہوئے گوبند ساکنہ خوشی نگر نامی دوسرا شخص ابھی بھی صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Anantnag
    • Share this:
    جموں کشمیر: ضلع اننت ناگ کے رخ مومن علاقے میں12 نومبر کو دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوئے دو غیر مقامی افراد میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والے چھوٹو رام آج سرینگر صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ جبکہ حملے میں زخمی ہوئے گوبند ساکنہ خوشی نگر نامی دوسرا شخص ابھی بھی صورہ کے اسکیمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    یہ بھی پڑھیں

    رواں ماہ کی 12تاریخ کو دہشت گردوں نے رخ مومن علاقے میں رات کے اوقات میں ایک اسکول کے احاطے میں عارضی طور پر مقیم مزدوروں پر فائرنگ کی تھی۔ جس کے نتیجے میں اترپردیش کے دو افراد گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا اور ابتدائی علاج کے بعد دونوں کو صورہ کے شیر کشمیر میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا۔ جہاں پر چھوٹو پرساد نامی مزدور آئ سی یو میں وینٹلیٹر پر زیر علاج تھے۔ تاہم جمعہ کی شب آخر کار چھوٹو پرساد زندگی کی جنگ ہار گئے۔

    واضح رہے کہ اسے قبل بھی 4نومبر کی رات دہشت گردوں نے وانہامہ دیالگام میں غیر مقامی افراد پر حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں میں سے نیپال کے ایک زخمی شخص تل بہادر تھاپا کی موت اسکیمز صورہ میں ہی واقع ہو گئ۔ پولیس نے ان دونوں معمالات میں پہلے ہی علحیدہ کیس درج کئے اور ان دونوں معاملات کی نسبت سے تحقیقات جاری ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: