جموں و کشمیر: بجلی فیس وصول کئے جانے کے حکم کے خلاف کشمیری مائیگرینٹس کا احتجاج

جموں و کشمیر: بجلی فیس وصول کئے جانے کے حکم کے خلاف کشمیری مائیگرینٹس کا احتجاج

جموں و کشمیر: بجلی فیس وصول کئے جانے کے حکم کے خلاف کشمیری مائیگرینٹس کا احتجاج

Jammu and Kashmir News: جگتی نگروٹہ جموں اور جموں کے دیگر مائیگرنٹ کالونیوں میں گزشتہ کئی روز سے کشمیر مائیگرنٹ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ سرکار کی طرف سے مائیگرنٹ کالونیوں میں رہنے والے مائیگرنٹ کنبوں سے بجلی فیس وصول کرنے کے سلسلے میں جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : جگتی نگروٹہ جموں اور جموں کے دیگر مائیگرنٹ کالونیوں میں گزشتہ کئی روز سے کشمیری مائیگرنٹ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ سرکار کی طرف سے مائیگرنٹ کالونیوں میں رہنے والے مائیگرنٹ کنبوں سے بجلی فیس وصول کرنے کے سلسلے میں جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جموں کے نگروٹہ مائیگرنٹ کیمپ میں جگتی مائیگرنٹ ٹینمنٹ کمیٹی کے بینر تلے احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سرکار مہنگائی کے اس دور میں ان کی ماہانہ امدادی رقم میں کئی سال سے کوئی اضافہ نہیں کر رہی ہے تو وہیں اب ان بے گھر لوگوں سے بجلی فیس وصول کرنے کا حکم جاری کرکے سرکار ان کے مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے۔

    ان مائیگرنٹوں کا کہنا ہے کہ  13 ہزار کے ماہانہ امداد سے وہ اپنے بال بچوں کا گزارہ نہیں کر پارہے ہیں تو ایسے میں وہ بجلی فیس دینے کی حالت میں کیسے ہوں گے۔ جگتی ٹینمنٹ کمیٹی کے صدر شادفی لعل پنڈتا کا کہنا ہے کہ سرکار مائیگرنٹ کنبوں کو دوبارہ وادی میں بسانے میں ناکام رہی ہے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہاں رہ رہے مائیگرنٹ کنبے کافی خراب حالات میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور سرکار امداد پر اپنا پیٹ تک نہیں پال پاتے تو ایسے میں یہ غریب لوگ کہاں سے بجلی فیس کی ادائیگی کریں گے۔ شادی لعل پنڈتا نے کہا ہے کہ ریلیف اور بازآباد کاری محکمے کو مائیگرنٹ کالونیوں کا بجلی فیس ادا کرنا چاہئے تاکہ مائیگرنٹوں پر یہ بوجھ نہ پڑے۔

    یہ بھی پڑھئے: جی20 کےمندوبین کریں گے پولو ویو مارکیٹ کا دورہ، تاجروں میں جوش و خروش


    یہ بھی پڑھئے: ہندواڑہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو کیا گرفتار، تقریبا ساٹھ گرام چرس برآمد



    واضح رہے اس کالوںی میں گزشتہ کئی روز سے احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس دوران سرکار سے بجلی فیس کی وصولی سے متعلق حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم سرکار مائیگرنٹوں کے اس مطالبے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: