پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر تین روز کے اندر دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ سردیوں کے بعد وادی کا رخ کرنے والے غیر مقامی مزدوروں اور کاروبار کرنے والے غیر مقامی افراد پر حملوں سے غیر مقامی افراد میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں دہشت گردوں نے دیر شام کو غیر مقامی چھاپڑی فروش پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گانگو پلوامہ میں سرکیولر روڈ پر مندنہ کراسنگ پر بہار ریاست کے ضلع بنکہ سے تعلق رکھنے والے بیسوجیت کمار پر اس وقت گولیاں ماری جب وہ اپنی ریڑھی بند کر رہا تھا۔ زخمی چھاپڑی فروش کو پلوامہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کرنے کے بعد مزید علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق بیسو جیت کی ران پر گولی لگی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی چھاپڑی فروش کی حالت مستحکم ہے۔ گذشتہ دو روز کے اندر یہ اپنی نوعیت کا دوسرا ایسا واقعہ ہے، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے غیر مقامی افراد پر حملہ کیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کی شام کو ضلع پلوامہ کے آری ہل گاوں میں غیر مقامی ترکھان پر گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ جوکہ اترپردیش ریاست سے تعلق رکھتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔