உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون ہیں یہ دہشت گردوں کے معاون اوور گراونڈ ورکرس جو کشمیر میں فوج کے لئے بنے چیلنج؟

    کون ہیں یہ دہشت گردوں کے معاون اوور گراونڈ ورکرس جو کشمیر میں فوج کے لئے بنے چیلنج؟

    کون ہیں یہ دہشت گردوں کے معاون اوور گراونڈ ورکرس جو کشمیر میں فوج کے لئے بنے چیلنج؟

    Jammu Kashmir News: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس اور فوج نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اتوار کو پولیس نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ایم)، البدر اور دی ریسسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے 900 سے زیادہ اوور گراونڈ ورکرس (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کیا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس اور فوج نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اتوار کو پولیس نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی)، جیش محمد (جے ایم)، البدر اور دی ریسسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے 900 سے زیادہ اوور گراونڈ ورکرس (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کیا ہے۔

      پولیس اور فوج کے علاوہ افسر اب ان اوور گراونڈ ورکرس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں کہ آخر کار انہوں نے کشمیر میں عام لوگوں کو اپنا نشانہ کیوں بنایا؟ اس کے پیچھے دہشت گرد تنظیم کے رہنماوں کی کیا منشا تھی۔ آئیے جانتے ہیں کون ہیں یہ اوور گراونڈ ورکرس، یہ وادی میں دہشت گرد تنظیم کے لئے کیسے کام کرتے ہیں اور انہیں کیسے حصوں میں بانٹا جاتا ہے۔

      اوور- گراونڈ ورکرس کی کیسے کی جاتی ہے درجہ بندی؟

      اوور گراونڈ ورکرس (او جی ڈبلیو) وہ ہیں جو جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کو انسانی امداد، نقد، رہائش گاہ اور سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایک شخص جو ایک محفوظ گھر، شاہراہ، اطلاعات فراہم کرتا ہے، یا مشتبہ شدت پسندوں کے لئے پیغام پہنچانے کا کام کرتا ہے، اسے فوراً افسران کے ذریعہ او جی ڈبلیو کے طور پر لیبل کیا جاتا ہے۔

      اوور-گراونڈ ورکرس کیا کرتے ہیں؟

      او جی ڈبلیو انڈر گراونڈ دہشت گردوں کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ لوگ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا انتظام کرتے ہیں، ہتھیاروں کو محفوظ پناہ گاہوں سے ان مقامات پر لے جاتے ہیں، جہان دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے اوور-گراونڈ ورکرس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشت گردوں کو مچھلی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، تو او جی ڈبلیو وہ پانی ہے جو ان کے وجود کو یقینی بناتا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: