ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ میں ملیٹنٹوں نے کیا فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں ملیٹنٹوں کی جانب سے آج فوج کی ایک گشتی پارٹی حملہ کردیا، جس میں ایک فوجی جوان معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ میں ملیٹنٹوں نے کیا فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ
جموں وکشمیر: پلوامہ میں ملیٹنٹوں نے کیا فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ

پلوامہ: جموں وکشمیر: ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں ملیٹنٹوں کی جانب سے آج فوج کی ایک گشتی پارٹی حملہ کردیا، جس میں ایک فوجی جوان معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔ ملیٹنٹوں نے فوج کی 44RR کی گشتی پارٹی پر آج دوپہر کو یہ حملہ اُس وقت دربگام علاقے میں انجام دیا، جب فوج کی ایک گشتی پارٹی علاقے سے گُزرہی تھی۔ ملیٹنٹوں نے نزدیکی سیب کے باغات سے فوجی پارٹی پر فائرنگ کی۔


فوجی پارٹی میں موجود اہلکاروں نے ملیٹنٹوں کےحملے کا جواب دیا، جس سے علاقے میں کُچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کی وجہ سے دربگام علاقے میں تمام کاروباری ادارے بند ہوئے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے۔ اس ملیٹنٹ حملے کے بعد فورسیزنے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور ملیٹنٹوں کی تلاش شروع کر دی۔ ملیٹنٹ حملے میں زخمی ہوئے فوجی جوان کی شناخت سپاہی جیتو تومر کے بطور ہوئی ہے، جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ گذشتہ کچھ ماہ سے جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسیزکو ملیٹنٹوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہے، جس سے ملیٹنٹوں کے حوصلے کافی کمزور ہوئے ہیں۔


 


سیکورٹی فورسیز کے لئے ان دنوں میوہ باغات میں ملیٹنٹوں کے خلاف تلاشی کارروائی کرنا کافی دُشوار ہو جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی دربگام میں ہوئے ملیٹنٹوں حملے کے بعد فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر رہائشی بستی کے علاوہ میوہ باغات میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ فورسیز کے مطابق ملیٹنٹوں نے نزدیکی میوہ باغات سے پہلے رائفل گرینیڈ داغا اور پھرفائرنگ کی، جس سے ایک فوجی جوان زخمی ہوا جس کی حالت مستحکم ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 30, 2020 08:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading