J&K News: جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر کیا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی
J&K News: جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر کیا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی
Jammu and Kashmir: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، جس کو علاج و معالجہ کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، جس کو علاج و معالجہ کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملی ٹینٹوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس کی ایک گاڑی پر گرینڈ پھینکا ۔ یہ حملہ پادشاہی برج کے پاس رات کے اوقات میں انجام دیا گیا۔ حملے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار گرینڈ اسپلینٹر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
حملے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور حالات کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی کاروائیاں بھی انجام دیں۔
ادھر پولیس نے بجبہاڑہ تھانے میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ حملہ میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شوپیاں اور کولگام اضلاع میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین دو الگ الگ انکاونٹر رونما ہوئے۔ اس دوران شوپیاں میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔
وہیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک کولگام میں ای ڈی بینک کے منیجر وجے کمار پر حملہ کرنے اور ان کے قتل میں ملوث تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔