سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت برادری کے ایک شخص کو نشانہ بنایا اور شوپیان ضلع کے چودھری گنڈ علاقے میں اس پر گولی چلائی۔ اس شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا، "دہشت گردوں نے ایک شہری (اقلیتی) پورن کرشنا بھٹ پر گولی چلا دی، جو شوپیاں کے چودھری گنڈ میں ایک باغ کی طرف جا رہا تھا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
فوجLOCپر پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی دراندازی کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کیلئےہروقت تیارایک بڑی کارروائی میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج 5 سرکاری ملازمین کو دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ جن 5 افراد کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ان میں تنویر سلیم ڈار، آفاق احمد وانی، افتخار ادرابی، ارشاد احمد خان، عبدالمومن پیر شامل ہیں۔ یہ لوگ دہشت گردی کے سنڈیکیٹ چلانے اور کالعدم تنظیموں کو دہشت گردانہ حملوں میں مدد دینے کے مقدمات میں ملوث تھے۔
تنویر جموں و کشمیر پولیس میں بطور کانسٹیبل خدمات انجام دے رہا تھا۔ آفاق احمد وانی بارہمولہ سنٹرل کوآپریٹیو بینک میں مینیجر تھا اور افتخار ادرابی بی ڈی او آفس میں پلانٹیشن سپروائزر کے طور پر کام کر رہا تھا اور بعد میں گاؤں کی سطح کا کارکن بن گیا تھا۔ جبکہ ارشاد احمد خان محکمہ جل شکتی میں خدمات انجام دے رہا تھا اور عبدالمومن پیر پی ایچ ای سب ڈویژن میں اسسٹنٹ لائن مین کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ دہشت گرد وادی میں کشمیری پنڈتوں، مہاجروں کو نشانہ بنا کر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
کشمیرمیں پھر دہشت گردی کی سازش ناکام، بانڈی پورہ میں ملےIEDکو سکیورٹی فورسز نے بنایاناکارہوہیں اس سے پیلے جموں و کشمیر میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ بانڈی پورہ روڈ کے قریب اہسٹنگو علاقے میں سیکورٹی فورسز کو ایک آئی ای ڈی ملا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے پلان کیا تھا، تاکہ جب ہندوستانی فوجی اس راستے سے گزریں تو ان کا دھماکہ ہو سکے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور آئی ای ڈی کا پتہ چلا۔
جیسے ہی سکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کی اطلاع ملی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا تاکہ اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بڈیارا اور کنبتھی گاؤں کے درمیان بانڈی پورہ-سوپور سڑک کے قریب سے ملنے والے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔