جموں کشمیر: جنوبی کشمیر کے سنگم اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر دہشت گردوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی اہلکار کی شناخت 80 بٹالین سی آر پی ایف کے ہر دیو یادو کے طور پر تفصیلات کے مطابق یہ حملہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اس وقت انجام دیا گیا، جب وہاں پر ڈیوٹی پر معمور سی آر پی ایف پارٹی اپنے کیمپ کی جانب لوٹ رہی تھی اور دہشت گردوں نے پارٹی پر گرینیڈ داغا، جس کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کے لیے سی آر پی ایف اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

جنوبی کشمیر کے سنگم اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر دہشت گردوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
تاہم اس دوران حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔ حملے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور مفرور حملہ آور دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک معاملہ بھی درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے اسی علاقے میں سی آر پی ایف پر حملہ کر دیا تھا، جس میں ایک سی آر پی ایف جوان زخمی ہوا تھا۔ جبکہ کچھ دن قبل اسی علاقے میں ایک مختصر انکاؤنٹر کے دوران سکوثرچپر سوار دہشت گرد کو فورسز نے زخمی کر کے زندہ پکڑا تھا۔ تاہم بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر مذکورہ دہشت گرد دم توڑ بیٹھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔