ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ملیٹینٹوں نے سنگم اننت ناگ میں جموں- سری نگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز پرکیا گرینیڈ حملہ، دو عام شہری حملے میں ہو ئے زخمی

ملیٹینٹوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سنگم اننت ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت لتر پلوامہ کےعبدالحمید میر اورسنگم اننت ناگ کے محمد عارف بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

  • Share this:

جموں کشمیر: ملیٹینٹوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سنگم اننت ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت لتر پلوامہ کےعبدالحمید میر اورسنگم اننت ناگ کے محمد عارف بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسرے حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملیٹینٹوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

زخمیوں کی شناخت لتر پلوامہ کےعبدالحمید میر اورسنگم اننت ناگ کے محمد عارف بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت لتر پلوامہ کےعبدالحمید میر اورسنگم اننت ناگ کے محمد عارف بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنگم علاقہ سیکورٹی کے اعتبار سے کافی حساس تصور کیا جاتا ہے اوراب تک اس مقام پر دہشت گردوں نے کئی کاروائیوں کو انجام دیا ہے جبکہ جموں - سری نگر قومی شاہراہ بھی سیکورٹی کی نوعیت سے کافی اہم ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی گشت جاری رہتی ہے۔ تاہم سیکورٹی افسران کے مطابق، ملیٹینٹوں نے اتوار کی شام کو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر یہ ناکام حملہ انجام دیا ہے اور یقینی طور پر اس حملے میں سی آر پی ایف نشانہ تھی۔

سیکورٹی افسران کے مطابق، ملیٹینٹوں نے اتوار کی شام کو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر یہ ناکام حملہ انجام دیا ہے اور یقینی طور پر اس حملے میں سی آر پی ایف نشانہ تھی۔
سیکورٹی افسران کے مطابق، ملیٹینٹوں نے اتوار کی شام کو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر یہ ناکام حملہ انجام دیا ہے اور یقینی طور پر اس حملے میں سی آر پی ایف نشانہ تھی۔

تاہم سیکورٹی فورسزکی چوکی کی وجہ سے حملہ ناکام ہو گیا، لیکن اس حملے میں دو عام شہری زخمی ہو گئے، جن کو فرسٹ ایڈ کے بعد نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فورسز کے مطابق حملہ آور ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 28, 2021 11:58 PM IST