ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کےدوران ملی ٹینٹوں کےحوصلےبلند،فائرنگ میں 2شہری جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد اپنے ہی گھر کے نزدیک تھے اور اس دوران اچانک بندوق بردار نمودار ہوئے جنہوں نے دونوں افراد پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں دونوں افراد خون میں لت پت ہوگئے۔

  • Share this:
اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کےدوران ملی ٹینٹوں کےحوصلےبلند،فائرنگ میں 2شہری جاں بحق
دونوں افراد کی لاشیں جب انکے گھروالوں کے سپرد کی گئی تو وہاں پر کہرام مچ گیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ بجبہاڑہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ان پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں دونوں افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملی ٹینٹوں نے پیشے سے ڈینٹل ٹیکنیشن اور ایک آٹو ڈرائیور پر جبلی پورہ بجبہاڑہ کے مقام پر ہفتے کہ شب گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں دونوں افراد بری طرح سے زخمی ہوئے۔ اگرچہ انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔


مہلوکین کی شناخت سنجید احمد پرے ولد عبد العظیم پرے اور شاہ نواز احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنان جبلی پورہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد اپنے ہی گھر کے نزدیک تھے اور اس دوران اچانک بندوق بردار نمودار ہوئے جنہوں نے دونوں افراد پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں دونوں افراد خون میں لت پت ہوگئے۔واقع کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے واردات اور متسل علاقوں کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔



وہیں اس فائرنگ کے واقع کے بعد لوگوں نے محکمہ پولیس کی کارگردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران جگہ جگہ پولیس کے چیک پوائنٹس بنے ہوئے ہیں ایسے میں ملی ٹینٹوں کے حوصلے اتنے بلند ہے کہ وہ ہتھیاروں کے ساتھ سفر کررہے ہیں اور دو عام شہریوں پر فائر نگ کرکے قتل بھی کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی حملے میں ملوث بندوق برداروں کی پہچان کی جائے گی۔ پولیس دونوں افراد پر ملی ٹنٹوں کے حملے کی وجہ کے بارے میں بھی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ادھر دونوں افراد کی لاشیں جب انکے گھروالوں کے سپرد کی گئی تو وہاں پر کہرام مچ گیا۔ لواحقین کے مطابق دونوں افراد پر حملے کی وجوہات سے وہ بالکل بے خبر ہیں۔ لواحقین نے واقع کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 29, 2021 10:56 PM IST