உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Breaking News: سوپور میں سی آر پی ایف جوانوں پر گرینیڈ سے دہشت گردانہ حملہ، دو جوان سمیت ایک عام شہری زخمی

    جموں وکشمیر پولیس (Jammu and Kashmir Police) نے کہا کہ بارہمولہ قصبے (Baramulla town) میں گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے جوان اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

    جموں وکشمیر پولیس (Jammu and Kashmir Police) نے کہا کہ بارہمولہ قصبے (Baramulla town) میں گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے جوان اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔

    • Share this:
      سری نگر: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔ اس حملے میں زخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

      اس سے قبل سانبا ضلع میں تین الگ الگ مقامات پر مشتبہ پاکستانی ڈرون منڈراتے ہوئے دیکھے گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔ افسران نے بتایا کہ یہ ڈرون رات تقریباً ساڑھے 8 بجے باری- براہان، چلادھا اور گگوال علاقے میں ایک ہی وقت پر دیکھے گئے۔ یہ ڈرون ایسے وقت میں دیکھے گئے ہیں جب تقریباً ایک ہفتے پہلے پولیس نے یہاں پاس کے سرحدی کنچک علاقے میں پانچ کلوگرام آئی ای ڈی اشیا لے جا رہے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔

      افسران نے بتایا کہ پولیس دیگر سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جائے حادثہ پرتلاشی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو جموں وکشمیر کے کنچک علاقے میں صبح کے وقت ڈرون دکھائی دیا تھا، جسے جموں وکشمیر پولیس نے مار گرایا تھا۔ ابھی اس ڈرون کی جانچ چل رہی تھی کہ شام کو جموں میں دو اور ڈرون دکھائی پڑے۔

      پونچھ سیکٹر میں ملا تھا پاکستانی غبارہ

      ان دو مشکوک ڈرون کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے پاس پونچھ سیکٹر میں پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنس) لکھا ہوا ایک غبارہ بھی ملا۔ اس غبارے میں پاکستان کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔ جموں وکشمیر میں 27 جون کو ہندوستانی فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل سرھد پر ڈرون دیکھ جا رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: