உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: اننت ناگ میں پولیس اہلکار پر ملی ٹینٹوں نے کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز نے کیا پورے علاقے کا محاصرہ

    J&K News: اننت ناگ میں پولیس اہلکار پر ملی ٹینٹوں نے کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز نے کیا پورے علاقے کا محاصرہ

    J&K News: اننت ناگ میں پولیس اہلکار پر ملی ٹینٹوں نے کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز نے کیا پورے علاقے کا محاصرہ

    Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ایک سپاہی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں نے پھر ایک بار اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ایک سپاہی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ جبکہ حملہ آور ملی ٹینٹوں نے جائے واردات سے راہ فرار اختیار کر لی اور انہیں پکڑنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں میں ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال، مسلمانوں نے امرناتھ یاتریوں کا کیا استقبال


    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام اننت ناگ کے مضافات میں بیوورہ سریگفواڑہ علاقہ میں ملی ٹینٹوں نے فردوس احمد نامی پولیس اہلکار پر نزدیک سے گولیاں چلایئں۔ حملے میں فردوس احمد شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اگرچہ انہیں شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا ۔ تاہم ابتدائی علاج کے بعد انہیں سرینگر کے 92 بیس فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر فردوس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: J&K میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار: منوج سنہا


    ڈاکٹروں کے مطابق فردوس کو ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔ لیکن فردوس کا علاج و معالجہ جاری ہے اور اس وقت وہ خطرے سے باہر ہیں۔ حملے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور مفرور ملی ٹینٹوں کو پکڑنے یا پھر ان کا سراغ لگانے کیلئے ایک وسیع آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    آس پاس کے علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسیز نے اپنی گشت بڑھا دی ہے اور خصوصی ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کا فی الوقت نوٹس لیا جائے۔ پولیس نے فردوس احمد پر ملی ٹینٹ حملے کے تناظر میں ایک معاملہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: