اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے پنجگام اونتی پورہ میں مبینہ دہشت گردوں نے ریلوے پولیس پوسٹ پر فائرنگ کر کے اہلکار پر حملہ کیا ہے۔ تاہم یہاں موجود اہلکار بال بال بچ گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کلپ بھی جاری کی ہے، جس میں فرن پہن کر ایک نوجوان پوسٹ کے قریب جا کر فائرنگ کرتا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ حملہ آور کو تلاش کرنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔
ریلوے پولیس اہلکار پر چلائی گئی گولیپولیس ذرائع نے بتایا سنیچر کی شام تقریباً سات بجے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں ایک ریلوے پولیس اہلکار پر مبینہ دہشت گردوں نے گولی چلائی۔ تاہم اہلکار معجزاتی طور بچ گیا ہے، جس پر کوئی گولی نہیں لگی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے جائے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کلپ بھی جاری کی ہے، جس میں ایک شخص کو پوسٹ کے قریب جاکر اہلکار پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسیز نے کی کارروائیواقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اونتی پورہ کے ڈوگری پورہ گاوں کو گھیرے میں لے لیا، جہاں آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سری نگر میں بھی ملٹنٹوں نے ایک ٹریفک اہلکار پر گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ وادی میں اب ملیٹنٹ فورسز کے کسی بھی اہلکار کو نشانہ بنا رہے ہیں اور زیادہ تر جب اہلکار سول میں ہوتے ہیں۔ یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے جب کہ سری نگر میں ایک ٹریفک اہلکار کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے پاس کویی ہتھیار نہیں تھا اور آج یہ دوسرا واقعہ پیش آیا جب ایک ریلوے پولیس اہلکار پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کنٹین میں چایے پی رہا تھا۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔