جموں و کشمیر میں دودھ کی پیدوار میں مسلسل اضافہ، آئندہ برسوں میں 75 فیصد اضافے کی امید
زرعی پیدوار محکمہ کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر اگلے پانچ برسوں میں سفید انقلاب دکھے گا کیونکہ آئندہ برسوں میں دودھ کی پیدوار میں پچھتر فی صد اضافے کی امید ہے۔
زرعی پیدوار محکمہ کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر اگلے پانچ برسوں میں سفید انقلاب دکھے گا کیونکہ آئندہ برسوں میں دودھ کی پیدوار میں پچھتر فی صد اضافے کی امید ہے۔
جموں: جموں و کشمیر میں دودھ کی پیدوار میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اگلے پانچ برس میں یو ٹی میں دودھ کی پیدوار پنتالیس لاکھ میٹرک ٹن پہنچ سکتی ہے۔ یہ بات زرعی پیدوار محکمہ کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو نے یو ٹی میں دودھ کی پیدوار کے بارے میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اگلے پانچ برسوں میں سفید انقلاب دکھے گا کیونکہ آئندہ برسوں میں دودھ کی پیدوار میں پچھتر فی صد اضافے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ پانچ سالوں میں دودھ کی پیدوار چوبیس لاکھ میٹرک ٹن سے پنتالیس لاکھ میٹرک ٹن پہنچنے کی امید ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سرکار کی طرف سے یو ٹی میں دودھ کی پیدوار میں اضافے کے لئے کئے جارہے اقدامات کا بھی زکر کیا اور کہا کہ دودھ کی پیدوار میں اضافے کا نشانہ افزائیش کی کوریج میں توسیع، اور فی جانوروں کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ اور دودھ کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کو مضبوط بنانے سمیت دیگر کئی اقدامات کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو پورا اعتماد ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا حدف پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں دودھ کی پیداوار میں ستھر فی صد اضافہ کرنے کا حدف ہے۔اتل ڈلو نے کہا کہ افزائیش کا احاطہ تیس فی صد سے ستر فی صد اور حمل کی شرح میں دس فی صد تک کی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرسرکار اگلے پانچ برسوں میں دودھ کے سیکٹر می لگ بھگ سولہ ہزار ملازمتیں اور چھ سو مزید کاروباری یونٹ قائیم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور اسطرح سے ڈائیری کے سیکٹر میں مزید وسعت ہوگی اور زیادہ سے زیادہ ڈائیری یونٹ قائیم ہونے سے روزگارکے وسائیل بڑھ جائیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔