உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: اننت ناگ آتشزدگی میں کروڑوں روپئےکا نقصان، متاثرہ دوکانداروں نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

    جموں وکشمیر: اننت ناگ آتشزدگی میں کروڑوں روپئےکا نقصان

    جموں وکشمیر: اننت ناگ آتشزدگی میں کروڑوں روپئےکا نقصان

    جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے اننت ناگ میں شیر باغ علاقے میں بیتی رات آگ کی بھیانک واردات کے دوران جہاں کروڑوں روپئے مالیت کا نقصان ہوا۔ وہیں آگ سے متاثرہ افراد اور تاجر سرکار سے باز آبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
    اننت ناگ: جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے اننت ناگ میں شیر باغ علاقے میں بیتی رات آگ کی بھیانک واردات کے دوران جہاں کروڑوں روپئے مالیت کا نقصان ہوا۔ وہیں آگ سے متاثرہ افراد اور تاجر سرکار سے باز آبادکاری اور فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل آگ ایک دوکان سے نمودار ہوئی، جس نے فوری طور پر ارد گرد کی دیگر تعمیرات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپیٹ میں کچھ تعمیرات سمیت ایک درجن کے قریب ڈھانچے اور دوکانیں آگئیں۔ اس کے علاوہ گاندھی آشرم کے نام سے منسوب ایک ہیریٹیج بلڈنگ بھی آگ کی نذر ہو کر پوری طرح سے جل کرخاکستر ہوگئی۔

    محمد امین نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ گاندھی آشرم میں گزشتہ کئی برسوں سے مقیم تھے اور اس کی دیکھ ریکھ کا کام بھی انجام دیتے تھے۔ جبکہ محمد امین اسی آشرم میں تلہ دوزی اور سوزنی کا کام بھی کرتے تھے اور اس کام میں دیگرکئی کاریگر بھی ان کا ساتھ دیتے تھے اور اس طرح سے ان کی روزی کا انحصار اسی آشرم پرتھا۔ تاہم محمد امین کا کہنا ہے کہ اس آگ نے ان کے اور ان کے دیگر ساتھیوں کے سارے خواب جلا دیئے۔ جبکہ اس آگ میں ان کا سارا اسباب جل کر خاک ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: اننت ناگ پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو کیا گرفتار، براون شگر اور چرس کی بھاری مقدار پولیس نے کی ضبط
    ایک اور تاجر گلزار شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کشمیر آرٹس کے نام سے دوکان شروع کی تھی، جو آگ میں پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگئی۔ گلزار شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی دوکانیں وقف بورڈ کے زیر نگراں ہیں اور اس لئے وقف کونسل کو چاہئے کہ آگ سے جلی دوکانوں کی از سر نو تعمیر کا جلد آغاز کیا جائے۔ تاکہ متاثرہ افراد جلد از جلد اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کر سکیں۔

    آگ سے متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ان کا کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے، اس لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ان کی اپیل ہے کہ بازار کی رونقیں بحال کرنے کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں اور ایک مخصوص پیکیج کے ذریعے متاثرین کی بازآبادکاری کو ممکن بنایا جا سکے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: