ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بحال کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد کشمیر میں پھر بند کی گئی انٹرنیٹ خدمات ، جانیں وجہ

ایک افسر نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات یوم جمہوریہ تقریبات سے پہلے بند کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو وادی میں تقریبات مکمل ہوجانے کے بعد خدمات پھر سے بحال کردی جائیں گی ۔

  • Share this:
بحال کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد کشمیر میں پھر بند کی گئی انٹرنیٹ خدمات ، جانیں وجہ
بحال کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد کشمیر میں پھر بند کی گئی انٹرنیٹ خدمات ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

کشمیر وادی میں تقریبا چھ مہینے کے بعد ہفتہ کو پہلی مرتبہ کم اسپیڈ انٹرنیٹ خدمات بحال کئے جانے کے بعد شام کو اس کو پھر سے بند کردیا گیا ۔ افسران نے بتایا کہ یوم جمہوریہ تقریبات کے بعد انٹرنیٹ خدمات پھر بحال کردی جائیں گی ۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کئے جانے کے بعد موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی تھیں ۔


ایک افسر نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات یوم جمہوریہ تقریبات سے پہلے بند کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو وادی میں تقریبات مکمل ہوجانے کے بعد خدمات پھر سے بحال کردی جائیں گی ۔ اس سے پہلے ایک افسر نے بتایا تھا کہ پوری وادی میں انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی ہیں ۔ صرف ٹو جی سروسیز بحال کی گئی ہیں اور سوشل میڈیا ویب سائٹ چھوڑ کر دیگر ویب سائٹوں کا استعمال کیا جاسکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جن 301 ویب سائٹوں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے وہ بینکنگ ، تعلیم ، نیوز ، سفر ، عوامی مفاد کی خدمات اور روزگار سے وابستہ ہیں ۔ اس درمیان وادی میں تیز رفتار براڈ بینڈ اور لیز لائن خدمات کو بحال کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ۔


ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس سلسلہ میں مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ 10 جنوری کو جموں و کشمیر میں نافذ پابندیوں کا ایک ہفتہ میں جائزہ لینے کی ہدایت دئے جانے کے بعد پابندیوں میں ڈھیل دینے کا یہ تازہ قدم ہے ۔ لوگوں نے کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ بحال کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ، لیکن ان کا کہنا ہے رفتار کافی دھیمی ہونے کی وجہ سے بہت فائدہ نہیں ہوگا۔

First published: Jan 26, 2020 08:27 AM IST