’مودی جی، آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنو‘، جموں کی بچی نے کی گندے فرش کی شکایت اور مانگا خوبصورت اسکول

’مودی جی، آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنو‘، جموں کی بچی نے کی گندے فرش کی شکایت اور مانگا خوبصورت اسکول

’مودی جی، آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنو‘، جموں کی بچی نے کی گندے فرش کی شکایت اور مانگا خوبصورت اسکول

معصومانہ انداز میں سیرت نے بڑی بلڈنگ کے اندر کا گندہ فرش دکھاکر ویڈیو میں کہا، ہمیں اسی پر بٹھاکر پڑھاتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu, India
  • Share this:
    جموں کشمیر کے ایک چھوٹے سے گاوں کی بچی نے اپنے سرکاری اسکول کا ویڈیو بنا کر وزیراعظم مودی سے اس اس کول کی مرمت کرانے کی اپیل کی ہے۔ بچی کی اپیل کرنے کا طریقہ اتنا معصوم ہے کہ اسے دیکھ کر آپ بھی بچی کے فین بن جائیں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس بچی کی تعریف کررہے ہیں۔

    کٹھوعہ ضلع کا ہے ویڈیو، بچی نے کی شکایت

    یہ ویڈیو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار گاؤں کی بچی سیرت ناز کا ہے۔ سیرت نے اپنے گاؤں کے سرکاری اسکول کی ویڈیو بنائی ہے۔ 2 منٹ 19 سیکنڈ کے ویڈیو میں انہوں نے پہلے پی ایم نریندر مودی کا نام لیا اور ان کی خیریت پوچھی۔ پھر اپنا نام بتایا اور اپنے اسکول کی خراب حالت کی شکایت کرنے کے بعد اسے ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    پامپور : پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف اب ہوگی قانونی کارروائی

    گندہ فرش دکھا کر کہا، پوری یونیفارم گندی ہوجاتی ہے

    معصومانہ انداز میں سیرت نے بڑی بلڈنگ کے اندر کا گندہ فرش دکھاکر ویڈیو میں کہا، ہمیں اسی پر بٹھاکر پڑھاتے ہیں۔ میری پوری یونیفارم گندی ہوجاتی ہے، جس پر ماں ڈانٹتی ہے۔ اس کے بعد سیرت آگے معصوم انداز میں دیکھ کر پی ایم مودی سے درخواست کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ ہمارے لیے اچھا اسکول بنادیجیے۔ ہمارے پاس بنچ نہیں ہے۔ وہ اسکول کا ٹوائلٹ بھی دکھاتی ہے اور کہتی ہے کہ دیکھیے یہ کتنا گندہ ہے۔ ہمیں نالے میں جانا پڑتا ہے۔ ہمارے لیے خوبصورت سا اسکول بنادیجیے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بہار کے بعد اب جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی شدت

    ویڈیو کے آخر میں سیرت ایک مرتبہ پھر سندر اسکول بنوانے کی اپیل کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ پی ایم مودی جی آپ پورے ملک کی سنتے ہیں۔ میری بھی سن لیجیے۔ ہمارے لیے اچھا، خوبصورت سا اسکول بنوادیجیے، جہاں ہمیں نیچے نہ بیٹھنا پڑے تا کہ میری مما نا مارے اور ہم آرام سے پڑھائی کرسکیں۔ پلیز مودی جی ہمارا اسکول بنوادیجیے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: