ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات : پہلے مرحلے میں 52 فیصد پولنگ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پتھر بازی کے ایک معمولی نوعیت کے واقعے کو چھوڑ کر ووٹنگ پر امن طریقے سے اختتام پذہر ہوئی اور کسی بھی دوسرے علاقے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2020 11:24 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات : پہلے مرحلے میں 52 فیصد پولنگ
جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات : پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر زائد از 51 فیصد پولنگ درج

جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن کے پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں پر تقریباً 52 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ ریاست میں ڈی سی سی الیکشن آٹھ مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ اسٹیٹ الیلکشن کمشنر کے کے شرما نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ایک جگہ پر پتھراؤ کے واقعہ کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن ڈھنگ سے انجام کو پہنچی ۔ گذشتہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کو ختم کیے جانے کے بعد پہلی بار ڈی ڈی سی الیکشن ہو رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ علاحدگی پسندوں نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی کے 43 انتخابی حلقوں میں آج پر امن ڈھنگ سے بڑے پیمانے پر ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران 7,00,842 میں سے 1,93,375 مرد، 1,69,391 خاتون سمیت ووٹر 3,62,766 نے کونسل میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر برائے جموں و کشمیر کے کے شرما نے جموں میں ہفتے کی شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور کشمیر اور جموں کے بعض علاقوں میں شدید سردی کے باوجود لوگوں کی بھاری تعداد نے ووٹ ڈال کر یونین ٹریٹری میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا۔


انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ضلع کپوارہ میں 50.74 فیصد، بانڈی پورہ میں 43.57 فیصد، ضلع بارہمولہ میں 32.51 فیصد، ضلع گاندر بل میں 48.62 فیصد، ضلع سری نگر میں 33.76فیصد، ضلع بڈگام میں 56.96 فیصد، ضلع پلوامہ میں 6.70 فیصد،ضلع شوپیاں میں 42.58 فیصد، ضلع کولگام میں 34.35 فیصد اور ضلع اننت ناگ میں 43.32 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔


جموں میں ضلع جموں میں 61.49فیصد، ضلع کشتواڑ میں 55.16 فیصد، ضلع ڈوڈہ میں 64.49 فیصد، ضلع رام بن میں 64.21 فیصد، ضلع ریاسی میں 74.62 فیصد، ضلع اودھم پور میں 57.13فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 62.86 فیصد، ضلع سانبہ میں 68.61 فیصد، ضلع راجوری میں 70.52 فیصد اور ضلع پونچھ میں66.69 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل 3 لاکھ 62 ہزار 7 سو 66 رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار 3 سو 75 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 3 سو 91 تھی۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں جہاں ڈی ڈی سی انتخابات پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں وہیں خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلے انتخابات ہیں۔ ان انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتے کے روز 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کی پولنگ کےلئے 2 ہزار 6 سو 44 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار 4 سو 75 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی جن میں سے 296 امیدواروں نے جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔ آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 28, 2020 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading