ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس اور جلوس رہیں گے متاثر

Muharram 2020 in Kashmir Valley : وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں عزاداروں نے امام بارگاہوں ، سڑکوں ، گلی کوچوں اور شاہراوں اور رہائشی مکانات پرجگہ جگہ امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرنے کی غرض سے پرچم شہدائے کربلا نصب کئے ہیں ۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس اور جلوس رہیں گے متاثر
وادی کشمیر میں اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس اور جلوس رہیں گے متاثر

محرم الحرام کا مہینہ اسلام کی بقا اور دین کی سر بلندی کا ایک عظیم مہینہ ہے ۔ یہ مہینہ اسلام کی سربلندی کے لئے اپناسب کچھ قربان کرنے کا بے مثال درس دیتا ہے ۔ محرم کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ اس مناسبت سے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں عزاداروں نے امام بارگاہوں ، سڑکوں ، گلی کوچوں اور شاہراوں اور رہائشی مکانات پرجگہ جگہ امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرنے کی غرض سے پرچم شہدائے کربلا نصب کئے  ہیں ۔ ساتھ  ہی جگہ جگہ بینر ، پوسٹر اور چھوٹے بڑے جھنڈے آویزان کردئے گئے ہیں ۔ جن پر شہدائے کربلا سے متعلق اشعار اور اقوال تحریر ہیں ۔ تاہم  اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس اور جلوس متاثر ہورہے ہیں ۔


علما نے کہا کہ اس وائرس سے بچاؤ کی واحد تدبیر احتیاط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مراجع کرام اور طبی  ماہرین کے ہدایات پر عمل پیرا ہوکرمجالس کو منعقد کرنے کی تاکید کی ۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے نیوز18 اردو کے ذریعہ سے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ ان متبرک ایام میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔


جگہ جگہ بینر ، پوسٹر اور چھوٹے بڑے جھنڈے آویزان کردئے گئے ہیں ۔
جگہ جگہ بینر ، پوسٹر اور چھوٹے بڑے جھنڈے آویزان کردئے گئے ہیں ۔


اتحاد المسلین جموں وکشمیر کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے بھی لوگوں سے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔ کچھ عزاداروں نے نیوز18 اردو کوبتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے جاری کردہ قواعد و ضوابط اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات و عقائد پر عمل کرنا ہر ایک کا آئینی اور مذہبی حق ہے ، لیکن جان کی حفاظت کرنا فرض اولین ہے۔

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو نے واضح ہدایت دی ہے کہ ضلع بارہمولہ میں لوگ ایس او پیز پرعمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تاہم چھوٹی چھوٹی مجالس مخصوص لوگوں کے تحت کرنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ ضروری ہے کہ حکومت جامع حکمت عملی وضع کرکے عوام کو سہولت دے اور عوام تمام قواعد وضوابط اور ایس او پیز پرعمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیں ۔ تاکہ سبھی کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہیں ۔ ساتھ ہی محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعہ عوام کا تحفظ اورفلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 20, 2020 08:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading