جموں میں ملٹی پارکنگ سہولت عوام کے نام وقف، ایل جی منوج سنہا نے کہی یہ بڑی بات
جموں میں ملٹی پارکنگ سہولت عوام کے نام وقف، ایل جی منوج سنہا نے کہی یہ بڑی بات
Jammu and Kashmir : منوج سنہا نے کہا کہ ایسے پارکنگ لاٹس امرت اٹل مشن کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں اور اس کا مقصد جموں شہر میں عوام کو پارکنگ کی جدید اور بہتر سہولیات میسر کرانا ہے۔
جموں : جموں و کشمیر انتظامیہ جموں شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولیات کو مزید بہتربنانے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اگرچہ حالیہ وقت میں جموں شہر میں کئی پارکنگ لاٹس تعمیر کرکے عوام کے نام وقف کئے گئے ہیں۔ تاہم مزید ایسے کئی لاٹس تعمیر کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے انتظامیہ اس منصوبے پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ پنج تیرتھی جموں میں حال ہی میں تعمیر کئے گئے ملٹی پارکنگ سہولت کو آج یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عوام کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ ایسے پارکنگ لاٹس امرت اٹل مشن کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں اور اس کا مقصد جموں شہر میں عوام کو پارکنگ کی جدید اور بہتر سہولیات میسر کرانا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جہاں اس طرح کے کاموں سے لوگوں کو سہولیات میسر ہورہی ہیں تو وہیں اس سے یو ٹی کی آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس آمدن کا استعمال لوگوں کو مختلف سہولیات میسر کرانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اربن لوکل باڈیز لوگوں کو ایسی سہولیات میسر کراکر آمدن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسائل بھی پیدا کرے۔ ترقیاتی کاموں میں عوامی شرکت کو لازمی قرار دیتے ہوئے منوج سہا نے کہا کہ اس سے شہروں کی ترقی یقینی بن پائے گی ۔
اس موقع پر انہوں نے شہری علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے سرکاری منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا اور کہا کہ عوام کو ایسے کاموں میں اپنی شراکت کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی حالت زندگی کو بہتر بنانے کو سرکار کی پہلی ترجیح ہے اور اس کام کو آگے بڑھانے کے لئے سرکار دن رات کام کر رہی ہے۔ منوج سہا نے تاہم کہا کہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے دوران شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جن بھاگیہ داری کی بدولت ہی سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہے اور اس کے لئے لوگوں کو اپنا رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس صرف جموں میں ہی تین ہزار پانچ سو چھ پروجیکٹ مکمل کئے گئے اور اس برس جموں کے کیپکس بجٹ کو ایک ہزار چارسو بیالیس کروڑ تک بڑھایا گیا ہے، جو گزشتہ سال صرف سات سو کروڑ روپے کا تھا۔ اس موقع پر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کو خوف اور کرپشن سے پاک کرنے کا سرکار کا عزم دہرایا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔