உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir:مسلم طبقے کے افراد نے کشمیری پنڈت خاتون کی اَرتھی کو دیا کندھا، پیش کی بھائی چارے کی مثال

    کشمیری مسلمانوں نے پھر قائم کی ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال۔

    کشمیری مسلمانوں نے پھر قائم کی ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال۔

    مسلم طبقے کے مطابق، ہندو بھائیوں کے سکھ دکھ میں شامل ہونا ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے۔ ہم پچھلے کئی سالوں سے ساتھ ہی رہتے آئے ہیں۔ آپسی بھائی چارے میں کسی طرح کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | New Delhi | Hyderabad
    • Share this:
      Kashmir News: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پرگوچی گاوں میں جمعہ کو مسلم طبقے کے لوگوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے بزرگ پنڈت خاتون کی آخری رسومات بھی انجام دی اور ارتھی کو کندھا بھی دیا۔

      چُننی لال کننا کی بیوی 75 سالہ چننی دیوی کی طویل بیماری کے بعد موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع پر علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

      مسلم طبقے کے لوگ رات بھر غم میں ڈوبے خاندان کے ساتھ رہے اور آخری رسومات کے لئے صبح لکڑی کا بندوبست بھی کیا۔ یہی نہیں ارتھی کو کندھا دے کر شمشان گھاٹ لے گئے۔ مسلم طبقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہندو ہمارے بھائی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کشمیر میں اقلیتوں کے Target Killing پر دائرعرضی پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

      یہ بھی پڑھیں:
      Jammu and kashmir: جموں و کشمیر کےلیےیکساں تعلیمی کیلنڈرکا آغاز، کہیں مخالفت توکہیں حمایت

      مسلم طبقے کے مطابق، ہندو بھائیوں کے سکھ دکھ میں شامل ہونا ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے۔ ہم پچھلے کئی سالوں سے ساتھ ہی رہتے آئے ہیں۔ آپسی بھائی چارے میں کسی طرح کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: