ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کو آرٹیکل 371 کے تحت دیا جائے خصوصی حق: سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین کا مطالبہ

Article 371: مظفر حسین بیگ نے کہا کہ آرٹیکل 371 میں ترمیم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کے کچھ التزام کو 371 میں جوڑا جا سکتا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کو آرٹیکل 371 کے تحت دیا جائے خصوصی حق: سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین کا مطالبہ
جموں وکشمیر کے آرٹیکل 371 کے تحت دیا جائے خصوصی اختیار۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین کا مطالبہ

نئی دہلی: جوں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ (Muzaffar Hussain Baig) نے وادی کے لوگوں کو آرٹیکل 371 کے تحت خصوصی التزام دینے کی وکالت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس آرٹیکل کے تحت شمال مشرق کے کچھ ریاستوں کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا گیا ہے۔ مظفر حسین کے علاوہ کشمیر کے کئی اور لیڈروں نے بھی آرٹیکل 371 لائے جانے کی بات کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کے ساتھ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی اہم میٹنگ جمعرات کو دہلی میں ہوئی۔ تقریباً 3 گھنٹے چلی اس میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں حد بندی سے لے کر انتخابات تک کی بات ہوئی۔


انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے مظفر حسین بیگ نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کے تحت، جموں وکشمیر کے مقامی باشندوں کو ڈومیسائل حقوق دیئےگئے تھے۔ میرا یہ کہنا ہے کہ اگر آپ کو سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 سے متعلق مقدمے کے زیر التوا رہنے کی پریشانی ہے، تو پارلیفمنٹ آرٹیکل 371 کا سہارا لے سکتی ہے۔ ترمیمی دفعہ 35 اے کے تحت پہلے دیئے گئے حقوق کو 371 کے تحت لایا جاسکتا ہے۔


371 میں ترمیم کا مطالبہ


مظفر حسین بیگ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 371 میں ترمیم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کے کچھ التزامات کو 371 میں جوڑا جاسکتا ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو خصوصی حقوق مل سکتے ہیں۔ ریاست کے درجہ پر، مظفر حسین بیگ نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 3، جو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی تعمیر کے موضوع سے متعلق ہے، پوری ریاست کا مرکز کے زیر انتظام ریاست بنانے کے لئے نہیں بلکہ ایک یا ایک سے زیادہ ریاستوں میں سے ایک مرکز کے زیر انتظام ریاست بنانے کا التزام ہے۔

گزشتہ دنوں عمر عبداللہ نے بھی کہا تھا کہ موجودہ حکومت سے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کرنا بے وقوفی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’آرٹیکل 370 کو لے کر سیاسی ایجنڈا پورا کرنے میں بی جے پی کو 70 سال لگے۔ ہماری جدوجہد بھی شروع ہوئی ہے۔ ہم لوگوں کو یہ کہہ کر بے وقوف نہیں بنانا چاہتے کہ ان بات چیت سے ہم 370 دوبارہ حاصل کرلیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 27, 2021 09:16 AM IST