ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ترال کی نائر اقبال اپنے لکھنے اور پینٹنگ کے شوق کو چڑھا رہی ہیں مزید پروان 

نائر اقبال، دختر محمد اقبال ریشی ساکن گامراج روڑ ترال ’ بی یو ایم ایس‘ کی پڑھائی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ذہنی تناو سے نکالنے اور اسے دور رکھنے کے لئے ایک شعری مجموعے کو کتابی شکل دے کرشائع کیا ہے۔

  • Share this:
ترال کی نائر اقبال اپنے لکھنے اور پینٹنگ کے شوق کو چڑھا رہی ہیں مزید پروان 
ترال کی نائر اقبال اپنے لکھنے اور پینٹنگ کے شوق کو چڑھا رہی ہیں مزید پروان 

جنوبی کشمیر کے ترال سے تعلق رکھنے والی ایک ’بی یو ایم ایس ‘ طالبہ ذہنی تناو کے شکار لوگوں خاص کر نوجوانوں کو ڈپریشن سے نکالنے اور دورکرنے کے لئے ’بلیف‘ نامی کتاب تحریر کر انہیں’ کیلی گرافی‘ کی طرف راغب کر رہی ہیں جس کی ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے سراہنا کی ہے ۔ نائر اقبال، دختر محمد اقبال ریشی ساکن گامراج روڑ ترال ’ بی یو ایم ایس‘ کی پڑھائی کر رہی ہیں۔ انہوں  نے نوجوان نسل کو ذہنی تناو سے نکالنے اور اسے دور رکھنے کے لئے ایک شعری مجموعے کو کتابی شکل دے کرشائع کیا ہے۔


نیوز 18 کے ساتھ ایک خاص بات چیت میں نائر نے بتایا کہ کم عمر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سخت ذہنی تناو کا شکار ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی صحت اور مستقبل پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شاعری کا ہدف تناو سے لوگوں کو نجات دلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک دوست ذہنی تناو میں مبتلا تھی جس کے بعد میں نے انہیں ایک غزل لکھ کر روانہ کی اور اس کو پڑھ کر انہیں کافی مدد ملی جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اس شاعری کو ایک کتاب کی شکل دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل جو مختلف وجوہات کی بناءپر ذہنی تناو میں ہے، اسے اس سے باہر نکالوں اور باقی کو اسے دور رکھنے کی کوشش کروں۔


سرینگر میں بی یو ایم ایس کے تیسرے سال میں زیر تعلیم طالبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ناامید کسی بھی حالت میں نہیں ہونا چاہئے۔ نائرہ کو بچپن سے لکھنے کے ساتھ ساتھ ”کیلی گرافی“ کرنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب مارچ میں لاک ڈاون ہوا تو”میں نے وقت کو برباد کرنے کے بجائے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لئے مختلف چیزوں کے ساتھ ساتھ قُرآنی آیات کی کیلی گرافی کرنی شروع کی “۔ اس کم عمر طالبہ نے بتایا کہ انہوں نے ان آیات یا باقی چیزوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے پہلے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں تک پہنچایا جس کے بعد انہوں نے ان کے فوٹو کو سوشل میڈیا پر ڈالا جس کی ہر کسی نے ستائش کی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 06, 2020 08:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading