جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہے : فاروق عبد اللہ

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہے : فاروق عبد اللہ

جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہے : فاروق عبد اللہ

Jammu and Kashmir News: گاندربل میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے پنچایتی، ڈی ڈی سی ، اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ہماری پارٹی تیار ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ہر وقت انتخابات کے لئے تیار ہے۔ گاندربل میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے پنچایتی، ڈی ڈی سی ، اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ہماری پارٹی تیار ہے ۔ انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ اس ضمن میں عوام سے رابطہ بنائے رکھیں اور بنیادی سطح پار پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شرکت سے ہی پارٹی جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کر سکتی ہے اور عوامی مشکلات کو دور کرنا ہی پارٹی کا منشور ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ پارٹی ہے، جس کی بدولت یہاں کے عوام کو شخصی راج سے نجات ملی اور لوگ جمہوریت کے ماحول میں زندگی گزارنے لگے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جموں و کشمیر کے عوام کافی زیادہ مشکلات میں مبتلا ہیں اورانہیں ان مصیبتوں سے نکالنے کے لئے پارٹی کا انتخابات میں شرکت کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل  کانفرنس کا ساتھ دیں اور لوگوں کے مسائل کے ازالے کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تنظیم میں انتشار پھیلانے والوں اور تنظیم مخالف کام کرنے والوں کے لئے نیشنل کانفرنس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ لوگوں کو متحد درہ کر پارٹی کو مظبوط بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہی ایک راستہ ہے، جس سے ہمارے مخالفین ہم پر غالب نہیں ہوسکتے ۔

    یہ بھی پڑھئے: پونچھ میں ہوا دہشت گردانہ حملہ کیا پاکستان کی سوچی سمجھی ناپاک سازش تھی، پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ حملہ: قریب 30 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، ہائی الرٹ کے درمیان دہشت گردوں کی تلاش جاری



    فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور اسی ایجنڈے پر ہمیشہ کام کرتی آئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: