ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

لداخ میں ہند ۔ چین کشیدگی پر فاروق عبد اللہ نے کہا : جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ، بات چیت کے ذریعہ معاملہ سلجھایا جائے

لداخ میں ہند ۔ چین کشیدگی پر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ بات چیت سے تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ، خواہ وہ ہندوستان ۔ چین کا معاملہ ہو یا پھر ہندوستان ۔ پاکستان کا مسئلہ ہو ، بات چیت کے ذریعہ ہی حل کئے جا سکتے ہیں ۔

  • Share this:
لداخ میں ہند ۔ چین کشیدگی پر فاروق عبد اللہ نے کہا : جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ، بات چیت کے ذریعہ معاملہ سلجھایا جائے
لداخ میں ہند ۔ چین کشیدگی پر فاروق عبد اللہ نے کہا : جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ، بات چیت کے ذریعہ معاملہ سلجھایا جائے

ظہور رضوی


ہوم شالی بُگ کولگام : نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈومیسائل قانون کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے اور قانون ریاستی عوام کے مفادات میں نہیں ہے ۔  انہوں نے لداخ میں ہند چین کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ بات چیت سے تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ، خواہ وہ ہندوستان ۔ چین اور ہندوستان ۔ پاکستان کے تنازعات ہوں، بات چیت کے ذریعہ ہی حل کئے جا سکتے ہیں ۔


ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حلقہ انتخاب ہوم بُگ کے لارم علاقہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ یہاں سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی عبد المجید لارمی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پُرسی کے لیے گئے ہوئے تھے ۔


دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ مسلسل پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند تھے اور انہیں حال ہی میں رہا کیا گیا تھا ۔ ان دنوں وہ عوامی اجتماعات اور میڈیا کے سامنے بہت کم آرہے ہیں ۔ تاہم آج انہوں نے کہا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے اور ریاستی عوام پر کوئی فیصلہ زبردستی نہیں تھوپا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سبھی سیاسی لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا اور ان کی نظر بندی ختم کرنے پر زور دیا ۔

ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ منشیات کے استمعال نے نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ مسلمان اپنے مذہب سے دور ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نظر بندی کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا ۔ اس موقع پر پارٹی کے لیڈر ریٹایرڈ جسٹس حسنین مسعودی ، سینئر لیڈر سکینہ ایتو ، الطاف کلو ، نظیر گریزی ، قیصر جمشید لون ، عمران نبی ڈار اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔
First published: Jun 28, 2020 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading