ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ کا بڑا بیان، کہا- کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے عوام، متحد اور مضبوط ہو پارٹی

Jammu and Kashmir: سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’ملک میں کئی چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لئے عام عوام کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ کا بڑا بیان، کہا- کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے عوام، متحد اور مضبوط ہو پارٹی
جموں وکشمیر: فاروق عبداللہ کا بڑا بیان، کہا- کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے عوام

نئی دہلی: جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (National Conference) کے لیڈر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے کانگریس (Congress) کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’میں ایک مضبوط کانگریس چاہتا ہوں اور کانگریس کو متحد ہونا ہوگا تاکہ ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں سے لڑا جاسکے۔ ملک میں کئی چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لئے عام عوام کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے‘۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر کا بیان اس وقت آیا ہے، جب کانگریس کے 23 سینئر باغی لیڈروں کے گروپ نے ہفتہ کو جموں وکشمیر میں ایک پروگرام کرکے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر تنقید کی اور کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ کانگریس کمزور ہوگئی ہے۔


جموں میں جی -23 کا پروگرام


ایک دن پہلے، کانگریس میں قیادت تبدیلی اور تنظیمی تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے سینئر لیڈروں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور کپل سبل سمیت ’جی-23‘ کے لیڈر ہفتہ کو جموں میں ایک اسٹیج پر جمع ہوئے اور انہوں نے کہا کہ پارٹی کمزور ہو رہی ہے اور وہ اسے مضبوط کرنے کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ کانگریس کے ان ناراض لیڈروں کو ’جی-23‘ بھی کہا جاتا ہے۔ کپل سبل نے مہاتما گاندھی کو وقف ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’یہ سچچ بولنے کا موقع ہے اور میں سچ بولوں گا۔ ہم یہاں کیوں اکٹھا ہوئے ہیں‘۔


انہوں نے کہا، ’سچائی یہ ہے کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کانگریس کمزور ہو رہی ہے۔ ہم پہلے بھی جمع ہوئے تھے اور ہمیں ایک ساتھ مل کر کانگریس کو مضبوط کرنا ہے‘۔ اس پروگرام میں گروپ (جسے اب ’جی-23‘ کہا جاتا ہے) کے بھوپیندر سنگھ ہڈا، منیش تیواری، وویک تنخا اور راج ببر جیسے کئی دیگر کانگریسی لیڈر بھی شامل ہوئے‘۔

وزیر اعظم کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں غلام نبی آزاد‘

 

 

دوسری طرف اتوار کو غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم عہدے پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے کہا، ’لوگوں کو نریندر مودی سے سیکھنے کی ضرورت ہے جو کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اپنی جڑوں کو نہیں بھولے۔ وہ خود کو بڑے فخر سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔ حالانکہ نریندر مودی کے ساتھ میرا سیاسی نظریہ کافی الگ ہے، لیکن وزیر اعظم مودی زمین سے جڑے ہوئے شخص ہیں‘۔ غلام نبی آزاد جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں گجر طبقے کو خطاب کر رہے تھے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 28, 2021 09:21 PM IST