உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ہنسی مذاق اور کھیل کود، بڈگام میں منفرد انداز میں منایا گیا نیشنل اسپورٹس ڈے

    J&K News: ہنسی مذاق اور کھیل کود، بڈگام میں منفرد انداز میں منایا گیا نیشنل اسپورٹس ڈے

    J&K News: ہنسی مذاق اور کھیل کود، بڈگام میں منفرد انداز میں منایا گیا نیشنل اسپورٹس ڈے

    Budgam News: نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول بڈگام میں کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مختلف کھیل کود کا انعقاد کیا گیا اور بچوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar | Badgam (Budgam)
    • Share this:
    بڈگام : نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول بڈگام میں کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مختلف کھیل کود کا انعقاد کیا گیا اور بچوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ صرف فن گیمز کا اہتمام ہوا ۔ تاکہ بچے ایک تو دلچسپی سے حصہ لیں اور ساتھ ہی ان کو ذہنی تناؤ سے دور رکھا جا سکے۔ آج چونکہ نیشنل اسپورٹس ڈے منایا جارہا ہے تو اسکول انتظامیہ نے کلاس روم تعلیم بند رکھ کر کھیل کود میں بچوں کا ساتھ دیا ۔ طلبہ کافی خوش اور مطمئن نظر آئے۔ نیوز18 کے ساتھ بات چیت کے دوران بچوں نے کہا کہ کھیل کود بہت ضروری ہے اور آج جو فن گیمز منعقد ہوئے اسے ایک تو مزہ آیا اور ساتھ ہی ذہنی تناؤ سے دور ہوئے۔ ان طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جب نوجوان نسل بری عادتوں میں ملوث ہوچکی ہے، ایسے میں اس طرح کے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے ۔ یہ گیمز ہمیں نہ صرف صحت مند بننے میں مدد کرتے ہیں، بلکہ بری عادتوں سے بھی دور رکھتے ہیں اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: آزاد کے ساتھ سیاستدانوں کے ملاپ کا اپنی پارٹی پر نہیں پڑے گا اثر: رفیع احمد میر


    وہیں اساتذہ کا کہنا تھا کہ ان فن گیمز کا مقصد یہی تھا کہ بچے نہ صرف جسمانی طور پر ان میں شرکت کریں بلکہ وہ ذہنی طور ملوث ہوں اور لطف اندوز ہوں۔ ان کا ہہ بھی کہنا تھا کہ وہ بچوں کو تو روزانہ کھیل کود کے فوائد پڑھاتے ہیں، مگر آج انہیں پریکٹیکلی ان کھیلوں میں شامل کیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے ذہنی طور تیار ہوں اور ان میں جو گھبراہٹ ہے، وہ دور کی جائے ۔ ان کھیلوں میں بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ تاکہ بچے دوستانہ ماحول میں اپنے آپ کو محسوس کریں۔

    یہ بھی پڑھئے: راجوری اور پونچھ سے دراندازی کی پاکستان کیوں کررہا سازش؟ ماہرین نے بتائی یہ وجہ


    بتادیں کہ سرکار کی جانب سے کشمیر میں آئے روز کھیل کود کے بڑے بڑے ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں اور بھاری تعداد میں نوجوان بھی ان کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں اور زمینی سطح پر اگر نظر ڈالی جائے تو نوجوان کافی مطمئن بھی نظر آرہے ہیں۔

    گورنمنٹ بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں جو یہ منفرد انداز میں کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ انتظامیہ اور خاص کر اسکول انتظامیہ کتنی پر عزم ہے کہ بچے بری عادتوں سے دور کھیل کود اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے کام کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: