ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سیاحتی مقام گلمرگ میں نیشنل ونٹر باتھ لان چمپئن شپ 2021 اختتام پذیر

سیاحتی مقام گلمرگ میں باتھ لان ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد کئے گئے نیشنل ونٹر باتھ لان چمپئن شپ (Winter Bath Lawn Championship 2021 دوہزار اکیس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

  • Share this:
سیاحتی مقام گلمرگ میں نیشنل ونٹر باتھ لان چمپئن شپ 2021 اختتام پذیر
سیاحتی مقام گلمرگ میں باتھ لان ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد کئے گئے نیشنل ونٹر باتھ لان چمپئن شپ (Winter Bath Lawn Championship 2021 دوہزار اکیس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں باتھ لان ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد  کئے گئے نیشنل ونٹر باتھ لان چمپئن شپ (Winter Bath Lawn Championship 2021 دوہزار اکیس اختتام پذیر ہو  گئی ہے۔ یہ مقابلے تین مارچ سےچھ مارچ تک جاری رہے۔ان مقابلوں میں آرمی ،آئی ٹی بی پی ،ہائی آلٹی چوڑ وار فیئر اسکول ،جموں وکشمیر ، کرناٹک، ہریانہ ،یوٹی لداخ ،انڈین انسٹچوٹ  آف اسکنگ اینڈ موٹنرنگ ،جواہر انسٹچوٹ آف موٹنرنگ اور اتراکھنڈ اُولی کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں دس ،بارہ اور پندرہ کلومیٹر اسکنگ ریس  کے بعد فائرنگ کے مقابلوں سے گزرنا پڑا یعنی کھلاڑی کو پہلے کندھے پر بندوق لے کے اسکنگ ٹریک سے گزر نا پڑتا ہے بعد میں اسی بندوق سے منتخب نشان پر گولی مارنی ہوتی ہے ۔


اگر اس دوران گولی صیحح نشان پر نہ لگی تو کھلاڑی کو بطور جرمانہ آٹھ سو میٹر کی اسکنگ ریس کرنی پڑتی تھی ۔ دس اور پندرہ کلومیٹر کے مقابلوں میں  ہائی آلٹی چوڑ وار فیئر اسکول کے رمیز احمد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بارہ کلومیٹر کی ریس میں آرمی کے پدما نامگیال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے سات کلومیٹر کی اسکنگ ریس میں آئی ٹی  بی پی کے پرنس کماری نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ رمیز جموں وکشمیر کے ضلع کلگام سے تعلق رکھتے ہیں ۔




انہوں نے گزشتہ سال بھی تین گولڈ میڈل جیتے ہیں ،نیوزایٹین اردو سےبات کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیاانہوں نے بتایاکہ گزشتہ دس سالوں سے وہ بیتھ لان اسکنگ کی تربیت حاصل کررہے ہیں رمیز کو اولمپک میں حصہ لینے کاخواب ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کوشش جاری ہے کہ وہ اولمپک میں ملک کی نمائندگی کریں ۔  پدما نامگیال نے بھی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلمرگ کی برفیلی وادیوں میں اسکنگ  کی تربیت لے رہےہیں انہوں نے کہا کہ اب وہ اولمپک میں جانا چاہتے ہیں ۔ بیتھ لان  اسکنگ میں کھلاڑی کو کافی زورآزمائی کرنی پڑتی ہے ۔ گلمرگ میں مقابلوں کے اختتام ہونے کے  بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازاگیا۔اس موقع پر ہائی آلٹی چوڑ وار فیئر اسکول  کے کمانڈر میجر جنرل آر کے سنگھ ،ڈپٹی کمانڈر، ونٹر گیمز ایسوسی ایشن کے صدر محمد عباس وانی ،بیت لان ایسوسی ایشن جموں وکشمیر کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف ڈیجو،بیتھ لان ایسوسی ایشن  آف انڈیا کے صدر برگیڈئیر جگ ورما، کرنل ایس پی ملک  اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔



باتھ لان ایسوسی ایشن  آف انڈیا کے صدر برگیڈئیر جگ ورما نے نیوز18اردوسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہاں بین الاقوامی سطح کے مقابلے منعقد کئے جائیں ساتھ ہی  یہاں کے کھلاڑیوں کو دیگرممالک میں  لے جاکر بین الاقوامی سطح  کے مقابلوں میں  شرکت کروانا ہے۔ہائی آلٹی چوڑ وار فیئر اسکول کے کمانڈر میجر جنرل  آر کے سنگھ  نے بتایا کہ گلمرگ جیسی اسکنگ  کے لئے کوئی جگہ  نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوششیں جاری ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 06, 2021 09:20 PM IST