نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ، زیارتِ نبوی ﷺ کا شرف بھی کریں گے حاصل
فاروق عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئےمکہ مکرمہ روانہ
فاروق عبداللہ کے بیٹے اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین روانہ ہو رہے ہیں۔ اعزاز جان ان کے ساتھ مقدس سفر میں شریک سفر ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ 5 مارچ 2023 بروز اتوار عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوچکے ہیں۔ وہ مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ میں واقع روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دے کر زیارتِ نبوی ﷺ کا شرف بھی حاصل کریں گے۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کے ایک رہنما نے بتایا کہ سری نگر لوک سبھا حلقہ سے رکن اسمبلی فاروق عبداللہ پارٹی کے ساتھی اعزاز جان کے ساتھ شریک سفر ہیں۔
فاروق عبداللہ کے بیٹے اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین روانہ ہو رہے ہیں۔ اعزاز جان ان کے ساتھ مقدس سفر میں شریک سفر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائے اور اور ان کے ایمان کو مضبوط کرے۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ ماہ مقدس رمضان کی آمد آمد:
ماہ مقدس رمضان کی آمد آمد ہے، ایسے میں سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں رمضان کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں موجود مسجد نبوی ﷺ میں گزشتہ سال کی طرح ہی کیٹرنگ کمپنیاں رمضان میں افطار کا انتظام کریں گی۔ الوطن اخبار کے مطابق کیٹرنگ کمپنیوں نے افطار ٹیبل کے لیے آفر جاری کیے ہیں۔
فلاحی تنظیمیں مسجد نبوی میں افطار کا اہتمام کریں گی۔ کئی کیٹرنگ کمپنیوں نے افطار پیکیج کی قیمت 7 ریال (150 ہندوستانی روپے سے زیادہ) مقرر کی ہے۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ افطار دسترخوان کے لیے پرمٹ جاری کرے گی اور کیٹرنگ کمپنیاں افطار کے پیکٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کریں گی۔
کمپنیوں کے لیے مسجد نبوی کو چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر زون میں افطار کے پیکٹ فراہم کرنے والی مختلف کمپنیاں ہوں گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔