ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیرمیں 100کےقریب ملی ٹینٹ سرگرم:ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا بیان،ملی ٹینٹوں کے بارودی سرنگ کے حملوں کو بنایاجارہا ناکام

ڈی آئی جی نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقوں میں پیر کے روز دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز18 اردو کو بتایا کہ پولیس و سیکورٹی ایجنسیوں کی بروقت کاروائی سے بڑے حادثات کو رونما ہونے سے ٹالا گیا۔

  • Share this:
جنوبی کشمیرمیں 100کےقریب ملی ٹینٹ سرگرم:ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا بیان،ملی ٹینٹوں کے بارودی سرنگ کے حملوں کو بنایاجارہا ناکام
علامتی تصویر

ملی ٹینسی سے متاثرہ جنوبی کشمیر میں کچھ غیر ملکیوں سمیت 100 کے قریب ملی ٹینٹ اب بھی سرگرم ہیں تاہم پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں اور فوج کے اشتراک سے ملی ٹینسی مخالف آپریشنوں کو جاری رکھے ہوئی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، عبدالجبار نے کیا۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے کہا کہ ملی ٹینٹ اب بارودی سرنگوں (IED) کو مختلف مقامات پر نصب کرکے اب نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم ہیومن انٹلیجنس و دیگر سراغ رساں وسائل کو بروئے کار لاکر پولیس اسطرح کے حملوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ جسے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پولیس ہمیشہ امن میں رخنہ ڈالنے اور ماحول میں بگھاڑ پیدا کرنے والے عناصر سے دو قدم آگے رہتی ہے۔


ڈی آئی جی نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقوں میں پیر کے روز دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز18 اردو کو بتایا کہ پولیس و سیکورٹی ایجنسیوں کی بروقت کاروائی سے بڑے حادثات کو رونما ہونے سے ٹالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر اونتی پورہ پولہس، فوج اور سی آر پی ایف ان آپریشنز کو انجام دیکر نہ صرف بارودی سرنگوں کا سراغ لگایا بلکہ انہیں ناکارہ بنا کر بڑے حادثات کو ٹال دیا۔ ڈی آئ جی نے کہا کہ ان بارودی سرنگوں کو نصب کرکے یقینی طور پر ملیٹینٹ ایک بڑی کاروائی انجام دینے کے فراق میں تھے جسکو ناکام بنا دیا گیا۔


ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار
ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار


ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں عناصر اب بھی ملیٹینٹ صفحوں میں نئے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ لیکن پولیس اور سیکورٹی فورسز ہمیشہ کشمیری ملی ٹینٹوں کو خودسپردگی کرنے کا موقع فراہم کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اس وقت سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد 100 کے قریب ہے۔ جبکہ ملی ٹینسی مخالف آپریشنوں میں اس سال کی اعلیٰ ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ بجبہاڑہ میں ہفتے کے روز دو عام شہریوں پر حملے اور انکی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کی پہچان کی گئی ہے اور پولیس جلد ہی انکا سراغ لگائے گی۔ واضح رہے کہ اس حملے میں ملی ٹینٹوں نے ڈینٹل ٹیکنیشن سنجید احمد پرے اور ایک آٹو ڈرائیور شاہ نواز احمد بٹ پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں وہ دونوں جان بحق ہوگئے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اسطرح کے واقعات میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 01, 2021 12:00 AM IST