جسمانی طور پر کمزور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت، جاوید ٹاک اور انشا بشیر کا بیان
جسمانی طور پر کمزور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت، جاوید ٹاک اور انشا بشیر کا بیان
Jammu and Kashmir : جسمانی طور کمزور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کو سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ، موجودہ دور میں اگرچہ حکومت نے جسمانی طور کمزور افراد کے لیے اسکیموں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پہل کی ۔
کولگام : جسمانی طور کمزور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کو سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ، موجودہ دور میں اگرچہ حکومت نے جسمانی طور کمزور افراد کے لیے اسکیموں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پہل کی ۔ تاہم زمینی سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان باتوں کا اظہار پدم شری ایوارڈ یافتہ نوجوان جاوید ٹاک اور قومی ایوارڈ یافتہ و مشہور کھلاڑی انشاء بشیر نے کیا ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں شخصیات نے طلبہ و طالبات کو اپنی کامیاب جدوجہد سے روبہ رو کرایا ۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں ۔ غیر رضا کارانہ تنظیم Human Race اور گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے اشتراک سے قومی ایوارڈ یافتہ جاوید ٹاک اور انشاء بشیر کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں متعلقہ پرنسپل ، عملہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر جسمانی طور کمزور افرد کے اندر خود اعتمادی ، روزگار کے وسائل کے حوالے سے مقررین نے روشنی ڈالی ۔ قومی ایوارڈ یافتہ مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی جبکہ انہوں نے طلبہ کو اپنی کامیابی اور اب تک کے سفر کے حوالے سے بھی جانکاری دی۔
پروگرام کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر ہاشم اقبال نے کہا کہ جسمانی طور کمزور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد صرف اور صرف ایسے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا پے جبکہ جاوید ٹاک اور انشا بشیر کی عزت افزائی کرنا اس کی ایک کڑی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔