உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Year 2022 : ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ، لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    New Year 2022 : ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ، لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    New Year 2022 : ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ ، لوگوں نے کہی یہ بڑی بات

    Jammu and Kashmir News : نئے سال (New Year 2022) کے موقع پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج (India-Pakistan Army) نے ہفتہ کو شمالی کشمیر (North Kashmir) کے ضلع کپواڑہ (Kupwara) میں تاریخی ٹیٹوال کراسنگ پل کے دونوں اطراف مبارکباد اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ۔ ہندوستانی فوجی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو سلام کیا اور امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلایا ۔

    • Share this:
    کپواڑہ : نئے سال (New Year 2022) کے موقع پر ہندوستانی اور پاکستانی فوج (India-Pakistan Army) نے ہفتہ کو شمالی کشمیر (North Kashmir) کے ضلع کپواڑہ (Kupwara) میں تاریخی ٹیٹوال کراسنگ پل کے دونوں اطراف مبارکباد اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ۔ ہندوستانی فوجی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو سلام کیا اور امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلایا ۔ پاکستانی فوج کے حکام کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا اور اس کا جواب دیا گیا ۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقوں کی طرف سے مٹھائیوں کے تبادلے کے دوران تمام ضروری کووڈ 19 پروٹوکول کی پیروی کی گئی ۔

    دریں اثنا ٹیٹوال کے علاقہ مکینوں نے شاندار مناظر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ امن کی اس روایت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں ۔ تاکہ لوگ امن سے رہ سکیں ۔

    واضح رہے کہ عید ہو یا دیوالی ہند ۔ پاک افواج ہرموقع پر اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں اور دونوں طرف سے مھٹائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور دونوں طرف سے امن امان کا پیغام دیا جاتا ہے ۔ لوگوں نے اس طرح کے اقدامات کی سراہنا کی اور کہا کہ اسے دونوں طرف امن کا پیغام  چلا جاتا ہے اور سرحدوں پر گولیوں کی گھن گرج کی بجائے امن و امان قائم ہو ۔

    کپواڑہ ضلع میں انکاونٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک

    جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقے   جمہگنڈ میں فوج اور دہشت گردوں کے  درمیان شام دیر گئے انکاونٹر شروع ہوگیا ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فوسیز کو مصدقہ اطلاح ملی تھی کہ علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت دکھی گئی ہے ، جس پر سیکورٹی فورسیز نے جنگلات میں گشت بڑھادی اور تمام جگہوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی تھی ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شام دیر گئے فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوگیا ۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا ۔ تاہم مارے گئے ملی ٹینٹ کے پہچان نہیں ہوسکی ۔ کیونکہ شام دیر گئے تک انکاونٹر میں دقتیں پیش آرہی تھیں ۔ اس علاقہ میں کافی برف باری ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے نقل و حرکت میں مشکلات پیش آرہی تھی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: