ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، جیش محمد کے او جی ڈبلیو کی جائیداد اپنی تحویل میں لے لی

این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے لیتہ پورہ سی آر پی ایف ٹریننگ سنٹرحملے میں ملوث جیش کے OGW کی جایئداد اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے پلوامہ پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ آج ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں نظیر احمد ریشی کے مکان پر چھاپہ مارا جوکہ جیش کے ogw ارشاد احمد ریشی کے والد ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، جیش محمد کے او جی ڈبلیو کی جائیداد اپنی تحویل میں لے لی
جموں وکشمیر: پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، جیش محمد کے او جی ڈبلیو نے جائیداد اپنی تحویل میں لے لی

پلوامہ: این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے لیتہ پورہ سی آر پی ایف ٹریننگ سنٹرحملے میں ملوث جیش کے OGW کی جایئداد اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے پلوامہ پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ آج ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں نظیر احمد ریشی کے مکان پر چھاپہ مارا جوکہ جیش کے ogw ارشاد احمد ریشی کے والد ہیں۔ ارشاداحمد کو این آیی اے نے 2017 میں ہوئے سی آر پی ایف لیتہ پورہ گروپ سنٹر میں ہوئے حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔


31  دسمبر 2017 کی رات کو جیش محمد کے فدائین گروپ نے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کے گروپ سنٹر پر فدائن حملہ کردیا تھا، جس میں سیکورٹی فورسیز کے پانچ اہلکار مارے گئے تھے جبکہ فورسیز نے تین دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے ارشاد احمد ریشی کو حملے میں دہشت گردوںں کو رہایش اور ٹرنسپورٹ فراہم کیا ہے۔ فدائن حملے کی سازش میں ملوث ہونے پر این آیی اے نے آج رتنی پورہ پلوامہ میں ارشاد کے والد نظیر احمد ریشی کی جایئداد کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔


اُن کے مکان پر این آئی اے کی ٹیم نے مکان اور اس کے ساتھ منسلک آراضی کو اپنی تحویل میں لینے کی نوٹس چسپاں کردی۔ ارشاد کو جیش محمد کے دہشت گرد نور محمد تانتر عرف نور ترالی کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے سیکشن  25 UNLAWFULL ACTIVITIES (PREVENTION)ACT 1967 کے تحت مکان اور اُس کے ساتھ منسلک سترہ مرلہ آراضی کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ ارشاد کے گھر والوں کے مطابق وہ گزشتہ 14 ماہ سے این آئی اے کی تحویل میں ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 19, 2020 08:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading