உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کے 12 مقامات پر NIA کے چھاپے، سرینگر کے باغ مہتاب میں سب سے بڑی کارروائی

    Youtube Video

    این آئی اے NIA کے چھاپے کشمیر کے ایک درجن مقامات پر جاری ہیں۔ سرینگر کے باغِ مہتاب میں ایک بڑا چھاپہ صبح چھ بجے شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر (jammu and kashmir) میں بڑھتے ہوئے ملیٹنٹ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر این آئی اے کی جانب سے چھاپے ماری ہو رہی ہے۔ وادی کے بارہ مقامات پر چھاپے ماری کی گئی جن میں باہمولہ، پلوامہ، سوپور، کولگام سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج کولگام کے ہڈی گام، اوکے اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور یہاں تلاشی کاروائی انجام دی۔ ساتھ ہی ساتھ قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

      این آئی اے NIA  کے چھاپے کشمیر کے ایک درجن مقامات پر جاری ہیں۔ سرینگر Srinagar کے چار مقامات ، بارہمولہ میں دو، پلوامہ میں ایک ، اونتی پورہ میں دو، سوپور میں دو اور کولگام میں ایک مقام پر چھاپے ماری جاری ہے ۔  سرینگر کے باغِ مہتاب میں ایک بڑا چھاپہ صبح چھ بجے شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے۔ یہ مقدمہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے ممبروں کی طرف سے پرتشدد حملےکرنے کی سازش سے متعلق ہےجیسے کہ جے ای ایم ، ایل ای ٹی ، ایچ ایم ، البدر وغیرہ ہیں۔

      سیکورٹی فورسز نے صبح سویرے ان علاقوں کا محاصرہ کرلیا تھا اور اُس کے بعد یہاں چھاپے مارے گیے۔ اس سے قبل بھی ضلع کولگام کےکئی مقامات پر این آئی اے نے چھاپے مار کر مختلف چیزیں ضبط کرلی تھیں۔

      وہیں ہرد میر ترال میں آج این آئی اے نے مختار احمد کمار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ کاروائی صبح سے کئی گھنٹوں تک جاری رہی بتایا جاتا ہے کہ ٹیم نے کچھ اہم دستاویز کو اپنی تحویل میں لیا ہے اس حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: