உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر: پلوامہ اور سری نگر اضلاع میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، یہاں پڑھیں مکمل تفصیل

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے پلوامہ، ضلع اور سری نگر میں 9 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے پلوامہ، ضلع اور سری نگر میں 9 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے پلوامہ، ضلع اور سری نگر میں 9 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے پلوامہ، ضلع اور سری نگر میں 9 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ تفصیلات کے مطابق، قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کو پلوامہ اور سری نگر اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور رواں سال مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15 پستول برآمد اور سری نگر شہر میں دہشت گردی کے واقعات پر ہو رہی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے پولیس اور نیم فوجی سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پانچ مقامات اور سری نگر ضلع میں چار مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے 23 مئی کو یہاں چنا پورہ میں 15 پستولوں کی برآمدگی سے متعلق تھے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Exclusive: پاکستان نے ‘مشن کشمیر‘ کے لئے پھر بنایا دہشت گرد گروپ، ریٹائر ISI آفیسر کا انکشاف 

    پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ عسکریت پسند ان ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہٹ اینڈ رن کیسوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے اس دن دو ٹی آرایف عسکریت پسندوں کو گرفتارکرنےکا دعویٰ کیا تھا۔ بعد میں اس کیس کو این آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا آج کے چھاپوں کے دوران این آئی اے نے مزید کوئی گرفتاری کی ہے یا کوئی ’مجرمانہ‘ مواد برآمد کیا۔

    پلوامہ کے تین تھانوں کے اندر آنے والے علاقوں میں چھاپوں کے دوران ٹیم کچھ موبائل فون اور لیپ ٹاب اپنے قبضے میں جبکہ ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے سے ایک شخض کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: