உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری، جانئے کیا ہے وجہ

    J&K News: پلوامہ میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری، جانئے کیا ہے وجہ

    J&K News: پلوامہ میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری، جانئے کیا ہے وجہ

    Jammu and Kashmir: این آیی اے کی چار ٹیموں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے اوگرگنڈ نیوہ اور پینگلنہ کے علاوہ گڈورہ علاقوں میں چھاپے مارے، جو کہ دوپہر تک جاری رہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی ٹیموں نے آج پلوامہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی جانچ ایجنسی یعنی این آیی اے کی خصوصی ٹیمیں آج علی الصبح پلوامہ ضلع ہیڈکواٹر پر وارد ہوئیں۔ این آیی اے کی چار ٹیموں نے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے اوگرگنڈ نیوہ اور پینگلنہ کے علاوہ گڈورہ علاقوں میں چھاپے مارے، جو کہ دوپہر تک جاری رہے ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کی کارروائی رواں سال مارچ ماہ میں ضلع پلوامہ کے چیوا کلان کے درالعلوم میں پیش آئے انکاونٹر کی جانچ کے سلسلے کی گئی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  دمحال ہانجی پورہ کولگام انکاونٹر میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد


    چیوا کلان میں پیش آئے انکاونٹر میں ملی ٹینٹوں نے درالعلوم میں پناہ لی تھی۔ انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے تھے ۔ جبکہ ایک ملی ٹینٹ کو سیکورٹی فورسیز نے زندہ پکڑ لیا تھا ۔ جانچ کے سلسلے میں پہلے ہی درالعلوم کے منتظمین این آئی اے کی حراست میں ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ سے لوگ پریشان، انتظامیہ سے مدد کی اپیل


    قومی تحقیقاتی ایجنسی اور پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کے ان مشرکہ چھاپوں میں رہائشی مکانوں کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی اور مکینوں سے پوچھ گچھ کی ۔ جبکہ چھاپوں کے دوران این آئی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے اس دوران کچھ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔

    گرفتار کئے گئے افراد میں پینگلنہ پلوامہ کے باپ بیٹے گلزار احمد بٹ اور عنایت گلزار کے علاوہ اوگرگنڈ نیوہ پلوامہ کے شاہد وگے اور گڈورہ پلوامہ کا جہانگیر احمد ڈار شامل ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: