ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر: NIA نے نارکو دہشت گردی کیس سے متعلق ہنڈواڑہ میں منشیات سے حاصل 91 لاکھ روپے کئے وصول

drug sales in Handwara narco-terror case: قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے شمالی کشمیر کے ہنڈواڑہ میں نارکو دہشت گردی سے منسلک ایک کیس میں 91 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: NIA نے نارکو دہشت گردی کیس سے متعلق ہنڈواڑہ میں منشیات سے حاصل 91 لاکھ روپے کئے وصول
قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے شمالی کشمیر کے ہنڈواڑہ میں نارکو دہشت گردی سے منسلک ایک کیس میں 91 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔

جموں کشمیر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے شمالی کشمیر کے ہنڈواڑہ میں نارکو دہشت گردی (narco-terror case)سے منسلک ایک کیس میں 91 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔ اس سلسلے میں این آئی اے (National Investigation Agency ) کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی اے نے شمالی کشمیر (north kashmir) کے ہنڈواڑہ علاقے میں نارکو دہشت گردی کیس (آر سی -03 / 2020 / این آئی اے / جے ایم یو) میں 93 لاکھ روپے کی منشیات (Handwara drug bust) سے حاصل کردہ آمدنی برآمد کی۔ یہ معاملہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر نمبر 183.2020 مورخہ 11.06.2020 کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تھانہ ہنڈواڑہ میں درج کیا گیا تھا۔ اس دوران ہندواڑہ کے کائرو پل پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزم عبد المومن پیر (Abdul Momin Peer) کی ہنڈائی کریٹا گاڑی (Hyundai Creata vehicle) کو پولیس نے روک لیا اور دوران تلاشی 20 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 20 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے۔


قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 23.06.2020 کو RC-03/2020 / NIA / JMU کے طور پر مقدمہ دوبارہ درج کیا تھا اور اس میں باضابطہ طور پر بھی تفتیش شروع کی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں این آئی اے (NIA) نے یکم مارچ 2021 کو سری نگر اور جموں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور انہیں 15 دن کے ریمانڈ پر لیا تھا۔ گرفتار ملزمین کے معائنہ اور انکشاف کی بنیاد پر این آئی اے (NIA) نے منشیات (drugs) کی اسمگلنگ کی لاکھوں کی رقم برآمد کر کے ضبط کر لئے۔


آپ کو بتادیں کہ یہ رقم گاؤں گروال تھانہ رام گڑھ ضلع کے ایک کھیت میں ملی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم رومیش کمار نے وادی کشمیر میں مقیم منشیات اسمگلروں (Smugglers) سے منشیات drugs کی نقد رقم خود اور مختلف دہشت گردوں (terrorist ) کو مزید چینل بنانے کے لئے وصول کی تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔


 
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 12, 2021 07:03 PM IST