உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کشمیر میں نائٹ کھیلوں کا دیکھنے کو مل رہا ہے بڑا رجحان، جانئے وجہ

    J&K News: کشمیر میں نائٹ کھیلوں کا دیکھنے کو مل رہا ہے بڑا رجحان، جانئے وجہ

    J&K News: کشمیر میں نائٹ کھیلوں کا دیکھنے کو مل رہا ہے بڑا رجحان، جانئے وجہ

    Jammu and Kashmir : کشمیر میں نائٹ کھیل کود کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کرنے کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جن میں خاص طور پر نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ قابل ذکر ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu | Baramula
    • Share this:
    بارہمولہ : کشمیر میں نائٹ کھیل کود کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کرنے کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جن میں خاص طور پر نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ قابل ذکر ہے ۔ پلہالن پٹن اس فہرست میں خاص نام ہے۔ یہاں کے نوجوان اب کھیل کود کے میدان میں پلہالن کا نام روشن کررہے ہیں ۔ اسی کڑی کے تحت ضلع بارہمولہ کے پلہالن پٹن میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے بلال میموریل نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دورسرے ایڈیشن کا آغاز کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ پٹن میں اس جگہ پر کھیلا جارہا ہے، جس کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ یعنی بات پلہالن کی ہے، جہاں بڑے ذوق و شوق سے کھلاڑی اور شائقین میچ کھیلنے اور دیکھنے آتے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سیکورٹی فورسیز کو ملی بڑی کامیابی،اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کا ایک اعانت کار گرفتار


    الائٹ فٹ بال ایسوسی ایشن پلہالن پٹن نے اس گراؤنڈ میں نائٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد پر اپنے اخراجات سے لائٹ سسٹم نصب کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں وادی بھر سے بتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پلہالن میں اس ٹورنامنٹ کے شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے تو وہیں فٹ بال جیسے کھیل میں یہاں کے نوجوان اپنا لوہا منوارہے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اودھمپور میں عدالت نے دو منشیات فروشوں کو سنائی 10 سال قید کی سزا


    اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مقامی نوجوانوں میں کافی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہاہے۔ پلہالن سے ہی تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے نوجوان لیڈر جاوید اقبال نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ مرحوم بلال احمد کے نام سے شروع کیا گیا ہے ، جو وادی کے مشہور کھلاڑی تھے۔ تاہم بائیس سال کی عمر میں ہی بلال احمد کینسر کی بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ کھیل کی دنیا خاص کر شمالی کشمیر میں ان کی صلاحیتوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

    کھیل کود سے وابستہ کھلاڑی کشمیر کے دیگر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اس میدان میں اپنا لوہا منوائیں ۔ تاکہ یہاں کا نوجوان منشیات اور دیگر جرائم سے دور رہ سکے۔ ضرورت ہے کہ کشمیر میں منشیات اور دوسرے جرائم کے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کیلئے کھیل کود کو عام کیا جائے اور یہاں کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کی دنیا کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جائے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: